پون ورما نے ترنمول کانگریس سے استعفیٰ دیا

سابق رکن پارلیمنٹ ورما نے گزشتہ سال ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور کہا تھا کہ اپوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ترنمول کانگریس کے لیڈر پون ورما نے جمعہ کو پارٹی صدر ممتا بنرجی کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ نتیش کمار نے گرینڈ الائنس میں واپس آنے اور بہار میں نئی حکومت بنانے کے چند دن بعد ورما نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بہار میں، 9 اگست کوقومی جمہوری اتحاد (این ڈی)ٹوٹ گیا ہے۔

10 اگست کو نتیش کمار کے این ڈی اے اتحاد کو توڑنے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک بار پھر اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل کے ساتھ اتحاد کیا اور آر جے ڈی کے تیجسوی کے ساتھ مل کر عظیم اتحاد کی حکومت کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ یادو کو ڈپٹی وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا ہے۔


ورما نے ٹویٹ کیاکہ براہ کرم پارٹی سے میرا استعفیٰ قبول کریں۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو آپ نے مجھے دیا ہے۔ میں آپ کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہنے کا منتظر ہوں۔ آپ سب کے لیے نیک خواہشات۔جے ڈی (یو) کے سابق رکن پارلیمنٹ ورما نے گزشتہ سال ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پون کے ورما اور انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کو متنازع شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی کھل کر مخالفت کرنے پر 2020 میں جے ڈی سے نکال دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔