پروجیکٹ شکتی کے تحت فوج کی طاقت بڑھنے کا راستہ ہموار، وزارت دفاع نے 7800 کروڑ روپے کی دی منظوری

وزارت دفاع نے جانکاری دی ہے کہ ڈی اے سی کے ذریعہ منظور تجاویز میں لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) کی خرید اور دوسرا ہندوستانی بحریہ کے اسلحہ ایم ایچ-60 آر ہیلی کاپٹرس کی خرید شامل ہے۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @rajnathsingh
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @rajnathsingh
user

قومی آوازبیورو

وزارت دفاع نے جمعرات کے روز تقریباً 7800 کروڑ روپے کی کیپٹل ایکوئزیشن تجاویز کو منظوری دے دی۔ اس میں ایم آئی-17 وی 5 ہیلی کاپٹرس کے لیے الیکٹرانک وارفیئر سوٹ کی خرید بھی شامل ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں ڈیفنس ایکوئزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے ان تجاویز کو 24 اگست کے روز منظوری دی۔

اس سلسلے میں وزارت دفاع نے جانکاری دی ہے کہ ڈی اے سی کے ذریعہ منظور تجاویز میں لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) کی خرید اور دوسرا ہندوستانی بحریہ کے اسلحہ ایم ایچ-60 آر ہیلی کاپٹرس کی خرید شامل ہے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ "وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں منعقد ڈی اے سی کی میٹنگ میں تقریباً 7800 کروڑ روپے پر مشتمل کیپٹل ایکوئزیشن تجاویز کے لیے ضروری منظوری دی گئی۔


جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ڈی اے سی نے خرید (ہندوستانی-آئی ڈی ڈی ایم) کیٹگری کے تحت ایم آئی-17 وی 5 ہیلی کاپٹرس پر الیکٹرانک وارفیئر (ای ڈبلیو) سوٹ کی کرید اور قیام کے لیے اے او این فراہم کیا ہے۔ ای ڈبلیو سوٹ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) سے خریدا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔