پٹیالہ تشدد: پولیس نے ماسٹر مائنڈ برجیندر سنگھ پروانہ کو کیا گرفتار، اب تک تین ملزمان گرفتار

برجیندر سنگھ پروانہ کا مجرمانہ پس منظر ہے۔ اس کے خلاف چار مقدمات پہلے ہی سے درج ہیں۔ پولیس نے کہا کہ راوی برجیندر سنگھ پروانہ خالصتان کے حامی گروپ کی قیادت کر رہا تھا اور وہی ماسٹرمائنڈ ہے۔

پٹیالہ تشدد، فائل تصویر یو این آئی
پٹیالہ تشدد، فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

پنجاب پولیس کی جانب سے پٹیالہ تشدد کیس کے ملزمین کی گرفتاری جاری ہے۔ اس دوران پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ برجیندر سنگھ پروانہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے پٹیالہ تشدد معاملے میں 6 ایف آئی آر درج کی ہیں۔

ان ایف آئی آر میں 25 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے برجیندر پروانہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ برجیندر پروانہ کا پہلے ہی سے مجرمانہ پس منظر ہے۔ اس کے خلاف چار مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے کہا کہ کتھا سنانے والا برجیندر سنگھ پروانہ خالصتان کے حامی گروپ کی قیادت کر رہا تھا اور وہی ماسٹر مائنڈ ہے۔


شیو سینا کے معزول رہنما ہریش سنگلا اور خالصتان کے حامی گروپ کے رکن برجیندر پروانہ کے خلاف ملک سے بغاوت کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ پولیس اس معاملے میں اب تک تین ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔ ان میں کلدیپ سنگھ، برجیندر پروانہ اور ہریش سنگلا شامل ہیں۔

گزشتہ جمعہ کو پٹیالہ میں کالی ماتا مندر کے باہر اس وقت جھڑپیں شروع ہوگئیں تھیں جب شیوسینا کے ارکان نے 'خالصتان مردہ آباد مارچ' شروع کیا۔ اس دوران کچھ خالصتان نواز تنظیموں نے شیو سینا کے پروگرام کے خلاف ایک اور مارچ نکالا۔ اس دوران تشدد پھوٹ پڑا اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ اس کے بعد پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔