پہلے بیچ کے 2585 ’اگنی ویروں‘ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، خوشی پٹھانیا قرار دی گئیں ’بہترین خاتون اگنی ویر‘

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے منگل کو اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئے شامل ہونے والے اگنی ویر پورے اعتماد اور حوصلہ کے ساتھ تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اوڈیشہ میں آئی این ایس چلکا پر 2585 اگنی ویروں پر مشتمل پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جشن منایا گیا۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے منگل کو اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئے شامل ہونے والے اگنی ویر پورے اعتماد اور حوصلہ کے ساتھ تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے۔ آئی این ایس چلکا پر چار ماہ کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اگنی ویروں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل آر ہری کمار نے کہا ’’میں آپ (اگنی ویروں) کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ جہاں بھی جائیں گے، آپ زندگی میں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے اعتماد اور ہمت اور تحریک کے ساتھ تیار رہیں گے۔‘‘

اس تاریخی تقریب میں راجیہ سبھا کی رکن پی ٹی اوشا اور کرکٹر میتھالی راج بھی موجود تھیں۔ پریڈ میں پاس ہونے والوں میں 272 خواتین اگنی ویر بھی شامل ہیں۔ خوشی پٹھانیا کو آئی این ایس چلکا میں اگنی ویروں کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بہترین خاتون اگنی ویر قرارر دیتے ہوئے جنرل بپن راوت ٹرافی سے نوازا گیا۔ پٹھانکوٹ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ خوشی ایک صوبیدار میجر کی پوتی اور ایک کسان کی بیٹی ہیں۔


آئی این ایس چلکا کی تربیت میں تعلیمی خدمات اور بیرونی تربیت شامل ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس پہلے بیچ میں وہ اگنی ویر بھی شامل ہیں جو اس سال یوم جمہوریہ پریڈ کے موقع پر کرتویہ پتھ کے ہندوستانی بحریہ کے پریڈ کرنے والے دستے کا حصہ تھے۔

بحریہ کے سربراہ نے تقریب میمں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ہونہار اگنی ویروں کو میڈلز اور ٹرافیاں پیش کیں۔ امالکانتی جےرام، اگنی ویر (ایس ایس آر)، اجیت پی، اگنی ویر (ایم آر) کو مردوں کے زمرے میں بالترتیب چیف آف دی نیول اسٹاف رولنگ ٹرافی اور بہترین اگنی ویر ایس ایس آر اور ایم آر کے لیے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے ایکلویہ ڈویژن کو مجموعی چیمپئن شپ ٹرافی اور انگد اور شیواجی ڈویژن کو رنرز اپ ٹرافی بھی پیش کی۔ انہوں نے آئی این ایس چلکا کی دو لسانی تربیتی میگزین 'انکور' کے سمر ایڈیشن کا بھی اجرا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔