مسافر اپنے سامان کی خود حفاظت کریں، چوری ہو جانے پر ریلوے ذمہ دار نہیں! سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ

سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ اس مقدمہ کو خارج کرتے ہوئے سنایا جس میں ریلوے کو چوری کے لیے ایک لاکھ روپے ادا کرنے کا کہا گیا تھا

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اگر آپ ٹرین میں سفر کر رہے ہیں تو آپ کو اپنا سامان خود سنبھالنا ہو گا کیونکہ اگر سامان چوری ہو گیا تو اس کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔ جی ہاں! سپریم کورٹ نے ریلوے کو ریلیف دیتے ہوئے اہم فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت اگر آپ کا کوئی سامان یا پیسہ چوری ہوتا ہے تو آپ اس کا ذمہ دار ریلوے کو نہیں ٹھہرا سکتے، بلکہ آپ کو اپنے پیسے اور سامان کا خود خیال رکھنا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے جمعرات (16 جون) کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ’’ٹرین میں سفر کے دوران اگر کسی مسافر کے پیسے چوری ہوتے ہیں، تو اسے ریلوے کی خدمات میں کوتاہی نہیں سمجھا جا سکتا۔‘‘ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے ضلع، ریاستی اور قومی صارف فورم کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس میں ریلوے کو ایک لاکھ روپے ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔


جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس احسن الدین امان اللہ کی بنچ کے مطابق اگر ٹرین میں کوئی سامان چوری ہو رہا ہے تو اسے کسی بھی طرح ریلوے کی خدمات میں کوتاہی نہیں سمجھا جا سکتا۔ اگر مسافر اپنے سامان کا خود خیال نہیں رکھ سکتا تو ریلوے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں سمجھ پا رہے کہ جب مسافر اپنے سامان کی حفاظت نہیں کر پا رہے تو پھر چوری کی صورت میں ریلوے کی خدمات میں کوتاہی کیسے ہو سکتی ہے؟

خیال رہے کہ تاجر سریندر بھولا 27 اپریل 2005 کو کاشی وشوناتھ ایکسپریس سے نئی دہلی جا رہے تھے۔ اس دوران ان کے پاس ایک لاکھ روپے تھے۔ جب وہ 28 اپریل کو نیند سے بیدار ہوئے تو دیکھا کہ ان کی پینٹ پر کٹ لگا ہوا ہے اور ان کے ایک لاکھ روپے چوری ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد اس نے جی آر پی میں ایف آئی آر درج کرائی۔ اس کے بعد انہوں نے کنزیومر فورم میں شکایت درج کرائی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔