ملک کے 257 تھانے گاڑی اور 638 تھانے فون سے محروم! پارلیمانی کمیٹی کا دعویٰ

پارلیمنٹ کی ایک قائمہ کمیٹی نے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا کہ ملک کے 257 تھانوں میں گاڑی نہیں ہے اور 638 میں ٹیلی فون نہیں ہے

پارلیمنٹ، تصویر آئی اے این ایس
پارلیمنٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پارلیمنٹ کی ایک قائمہ کمیٹی نے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا کہ ملک کے 257 تھانوں میں گاڑی نہیں ہے اور 638 میں ٹیلی فون نہیں ہے۔ کانگریس لیڈر آنند شرما کی سربراہی والی وزارت داخلہ سے تعلق رکھنے والی قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یکم جنوری 2020 تک کی صورت حال کے مطابق ملک کے 16833 تھانوں میں سے 257 تھانوں میں گاڑی نہیں ہےہیں، 638 تھانوں میں ٹیلی فون نہیں ہے اور 143 پولیس اسٹیشنوں میں وائرلیس یا موبائل فون نہیں ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ اس کی رائے ہے کہ پولیس کے جدید نظام کو مضبوط مواصلاتی معاونت، جدید ترین آلات اور فوری کارروائی کے لیے بہترین نقل و حرکت کی ضرورت ہے۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ ہندوستان میں 21ویں صدی میں بھی، خاص طور پر بہت سی حساس ریاستوں جیسے اروناچل پردیش، اڈیشہ اور پنجاب میں، پولیس اسٹیشن ٹیلی فون یا مناسب وائرلیس کنیکٹیویٹی سے محروم ہیں۔ جبکہ ان میں سے کچھ ریاستوں کو 2018-19 میں بہتر کارکردگی کی حوصلہ افزائی کے لئے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔


کمیٹی نے کہا، ’’جموں و کشمیر جیسے انتہائی حساس سرحدی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بڑی تعداد میں ایسے پولیس اسٹیشن ہیں جن میں ٹیلی فون اور وائرلیس سیٹ نہیں ہے۔‘‘ رپورٹ کے مطابق، کمیٹی نے وزارت داخلہ کو سفارش کی ہے کہ ایسی ریاستوں کو مشورہ دیا جا سکتا ہے کہ تھانوں میں مناسب گاڑیاں اور مواصلاتی آلات مہیا کیے جائیں، بصورت دیگر مرکز سے جدید کاری کے لیے گرانٹ کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے۔ کمیٹی نے کہا، "مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے وزارت داخلہ اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ جلد از جلد ضروری اقدامات کیے جائیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔