آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں 25 گھنٹے ہوگی بحث، آئی ٹی بل کے لیے 12 گھنٹے مقرر

پارلیمنٹ میں آئندہ ہفتہ آپریشن سندور پر بحث ہوگی۔ لوک سبھا میں اس کے لیے 16 گھنٹے اور راجیہ سبھا میں 9 گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں۔ انڈین پوسٹ بل پر لوک سبھا میں 3 گھنٹہ کی بحث کا راستہ ہموار ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پارلیمنٹ آف انڈیا</p></div>

پارلیمنٹ آف انڈیا

user

قومی آواز بیورو

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج یعنی 21 جولائی سے شروع ہو چکا ہے۔ پہلے ہی دن لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں کی کارروائی کے دوران خوب ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ اپوزیشن اراکین کے ہنگامہ کے سبب پیر کے روز لوک سبھا کی کارروائی 3 بار ملتوی کی گئی، اور پھر بعد میں دن بھر کے لیے التوا کا حکم صادر ہو گیا۔ راجیہ سبھا کی کارروائی بھی ٹھیک طرح نہیں چل پائی۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ کچھ اہم ایشوز پر آواز اٹھائے جانے کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی بھی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

آج لوک سبھا میں انکم ٹیکس بل 2025 پر سلیکٹ کمیٹی کی رپورٹ کو پیش کیا گیا۔ اس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی، لیکن اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ ہنگامہ کے بعد کارروائی کو 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ دوسری طرف راجیہ سبھا میں ’بلس آف لیڈنگ بل، 2025‘ پاس کیا گیا، اس کے علاوہ بیشتر کارروائی ہنگامہ کی نذر ہو گئی۔


بہرحال، پارلیمنٹ میں آئندہ ہفتہ آپریشن سندور پر بحث کرائے جانے کی جانکاری دی گئی ہے۔ لوک سبھا میں آپریشن سندور پر 16 گھنٹے کی بحث ہوگی، جبکہ راجیہ سبھا میں اس کے لیے 9 گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں۔ یعنی پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر ’آپریشن سندور‘ پر 25 گھنٹے کی بحث ہوگی۔ اس کے علاوہ لوک سبھا میں انکم ٹیکس یعنی آئی ٹی بل 2025 پر بھی 12 گھنٹہ کی بحث کا راستہ ہموار ہوا ہے۔ انڈین پوسٹ بل پر بھی لوک سبھا میں 3 گھنٹے بحث ہوگی۔ علاوہ ازیں نیشنل اسپورٹس بل پر 8 گھنٹے اور منی پور بجٹ پر 2 گھنٹے بحث کرائی جائے گی۔ بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر نے ہماچل پردیش میں ہو رہی بارش و سیلاب معاملہ پر بحث کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔