’پیپر لیک نوجوانوں کے ساتھ بڑا ظلم‘، راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے وزیر تعلیم کا استعفیٰ طلب کیا

راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ملک میں اب تک 80 مرتبہ پیپر لیک کے واقعات ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے تقریباً 2 کروڑ نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملہ پر مرکز کی مودی حکومت پر آج ایک بار پھر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل ہونے والے پیپر لیک نے ملک کے تعلیمی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان ایک ویڈیو پیغام دیا ہے اور ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

راہل گاندھی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’تقریباً 22 لاکھ طلبا کی محنت اور کوششیں ضائع ہو گئی ہیں۔ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے خود کو پیپر لیک معاملے سے الگ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، جبکہ طلبا اور سرپرستوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں اب تک 80 مرتبہ پیپر لیک کے واقعات ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے تقریباً 2 کروڑ نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہوا ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف انتظامی ناکامی نہیں، بلکہ تعلیمی نظام کے اندر موجود ایک بڑے نیٹورک کا نتیجہ ہے۔


کانگریس رکن پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی سے وابستہ افراد کو یونیورسٹیوں میں مقرر کیا جا رہا ہے اور اسی وجہ سے تعلیمی اداروں کی ساکھ کمزور ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص آر ایس ایس سے وابستہ ہے تو اسے وائس چانسلر جیسے اہم عہدوں پر مقرر کیا جاتا ہے، اس کے منفی نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ تعلیمی نظام کو پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔ آر ایس ایس-بی جے پی اور ان سے وابستہ افراد کا ایک گٹھ جوڑ تعلیمی اداروں کے اندر کام کر رہا ہے، جس نے پورے نظام کو تباہ کر دیا ہے۔

راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ ساتھ ہی پیپر لیک میں شامل تمام افراد کو گرفتار کیا جانا جائے تاکہ طلبا کو انصاف مل سکے۔ راہل گاندھی پیپر لیک معاملہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کروڑوں نوجوان محنت کر کے امتحانات کی تیاری کرتے ہیں، لیکن بار بار پیپر لیک ہونے سے ان کا اعتماد ٹوٹ رہا ہے۔ انہوں نے اسے نوجوانوں کے ساتھ بڑا ظلم قرار دیا۔