6 لاکھ مریضوں کے لئے آکسیجن تیار رکھیں، ڈاکٹر پال کے پینل کا انتباہ

ڈاکٹر پال کے پینل نے 10 ماہ پہلے وزارت صحت کے افسران کو بتایا تھا کہ روزانہ تین لاکھ مریضوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے آکسیجن کا انتظام کرنا ہوگا لیکن حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال کی قیادت میں بنائے گئے پینل نے کہا ہے کہ ملک میں ہر روز 6 لاکھ مریضوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے آکسیجن کا انتظام کیا جائے۔ واضح رہے اب سے ٹھیک دس ماہ پہلے ڈاکٹر پال کے پینل نے ہی وزارت صحت و خاندانی بہبود سمیت کئی افسران کو بتایا تھا کہ روزانہ تین لاکھ کورونا کے نئے معاملوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہی آکسیجن کا انتظام کیا جائے۔

ڈاکٹر پال کی قیادت والے ’میڈیکل انفراسٹرکچر اور کووڈ مینجمنٹ پلان‘ نامی اس پینل نے پلان بی کے تحت آکسیجن کی فراہمی کو بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ پینل نے کہا ہے کہ ایک دن میں 6 لاکھ مریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی کا انتظام کر نا ہوگا۔


نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتہ میں ہوئی میٹنگ کے بعد ڈاکٹر پال کی قیادت والے اس پینل نے پلان بی کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے وزارت صحت کی ایک پریس ریلیز میں ریاستوں کو کورونا کے بڑھتے معاملوں میں مینجمنٹ اور ضابطوں کو سختی سے لاگو کرنے کے لئے کہا تھا۔

واضح رہے اس پینل نے گزشتہ ستمبر میں کہا تھا کہ ایک دن میں تین لاکھ نئے معاملوں کے اضافہ کو پورا کرنے کے لئے 1.6 لاکھ آئی سی یو بیڈ اور 3.6 لاکھ غیر آئی سی یو بیڈ کی ضرورت ہے۔ یہ بھی کہا تھا کہ غیر آئی سی یو بیڈ میں 75 فیصد ایسے ہونے چاہیے جس میں آکسیجن کی سپلائی ہوسکے۔ موجودہ حالات سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت نے ان سفارشات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Apr 2021, 8:11 PM