ملک کو بی جے پی نظام کا مہرا نہیں بننے دیں گے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے نے ٹوئٹ کیا کہ "بحث بہت ہوچکی ہے۔ شہریوں کو یہ ویکسین مفت ملنی چاہیے۔ بات ختم۔ ہندوستان کو بی جے پی نظام کا شکار مت بننے دیجیے۔‘‘

راہل گاندھی، تصویر@ INCIndia
راہل گاندھی، تصویر@ INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کو کورونا صورتحال پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسی عوام کے مفاد میں نہیں ہے اور ملک کو بی جے پی نظام کا مہرا نہیں بننے دیا جائے گا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کورونا ویکسین لینا ملک کے عوام کا حق ہے اور کورونا وبا کو روکنے کے لئے تمام شہریوں کو یہ ویکسین مفت دی جانی چاہیے۔

راہل گاندھی نے نے ٹوئٹ کیا کہ "بحث بہت ہوچکی ہے۔ شہریوں کو یہ ویکسین مفت ملنی چاہیے۔ بات ختم۔ ہندوستان کو بی جے پی نظام کا شکار مت بننے دیجیے۔‘‘


اس سے ایک روز قبل پارٹی کے سابق صدر و رہنما راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’سسٹم فیل ہے اس لئے عوامی مفاد کی بات کرنا ضروری ہے۔ اس بحران میں، ملک کو ذمہ دار شہریوں کی ضرورت ہے۔ اپنے کانگریس ساتھیوں سے میں درخواست کرتا ہوں کہ سبھی سیاسی کام چھوڑ کر صرف عوام کی مدد کریں، ہر طرح سے ملک کے عوام کے دکھ درد کو دور کریں۔ کانگریس کنبے کا یہی مذہب ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔