’ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ضرور ہوگی!‘

پاکستان میں کرائے گئے ایک سروے سے کے مطابق 66 فیصد پاکستانی یہ مانتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان میں جنگ کا ماحول تیار ہو رہا ہے۔ ’روزنامہ پاکستان‘ کی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں ہوئے ایک سروسے میں 66 فیصد پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ جیسے ماحول بن رہے ہیں۔ ’روزنامہ پاکستان‘ کی ایک رپورٹ میں اس بات کی جانکاری دی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سروے کرنے والے ادارہ گیلپ کے پاکستان برانچ اور ایک دیگر ادارہ گیلانی پول پاکستان نے مشترکہ سروے میں لوگوں سے پوچھا کہ ان کی رائے میں موجودہ وقت میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کیا جنگ ہو سکتی ہے؟ اس پر 66 فیصد لوگوں نے جواب دیا کہ موجودہ حالات میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ کے امکانات ہیں۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ سروے میں کتنے لوگ شامل ہوئے۔

غور طلب ہے کہ کشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ چھینے جانے کے بعد سے پاکستان میں بھی ایک ہنگامہ برپا ہے۔ پاکستان اس ایشو کو بین الاقوامی اسٹیج پر بھی اچھالنے کی پوری کوشش میں ہے۔ لیکن اسے فی الحال کہیں کامیابی نہیں ملی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھی پاکستانی پی ایم عمران خان کشمیر ایشو کو اٹھا رہے تھے، لیکن اس کا بھی انھیں کوئی فائدہ نہیں ملا۔ آخر میں انھیں یہاں تک کہنا پڑا کہ دنیا نے ان کی بات نہیں سنی۔


اس درمیان پاکستانی لیڈروں کی طرف سے جنگ کا اندیشہ بار بار ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ان میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے متنازعہ بیان دینے والے وزیر ریل شیخ رشید نے تو کچھ دن پہلے یہاں تک پیشین گوئی کر دی تھی کہ اکتوبر-نومبر میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Oct 2019, 1:57 PM