دباؤ کے بعد پاکستان نے گرفتار ہندوستانی افسران کو رہا کیا

ہندوستان کے دباؤ کے بعد پاکستان نے ہندوستانی ہائی کمیشن کے دو گرفتار افسران کو رہا کر دیاہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

Syed Khurram Raza

پاکستانی راجدھانی اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے دو افسران کو ہندوستانی دباؤ کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔پاکستان نے یہ قدم ہندوستانی وزارت خارجہ کے ذریعہ دہلی میں واقعہ پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کے بعد اٹھایا۔

واضح رہے کل ہندوستان نے اسلام آباد واقع اپنے ہائی کمیشن کے دو افسران کی مبینہ گرفتاری کے سلسلے میں دہلی واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سفیر کو طلب کیا تھا۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج کو سمن کیا اور دو ہندوستانی افسران کی گرفتاری کی خبر پر انھیں اعتراض نامہ جاری کیا تھا۔


حکومت ہند نے اپنے افسران کی مبینہ گرفتاری پر شدید مخالفت درج کرواتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سے واضح کر دیا تھا کہ ہندوستانی افسران سے پوچھ گچھ یا ان کا استحصال بالکل نہیں ہونا چاہیے۔حکومت ہند کی جانب سے سونپے گئے اعتراض نامے میں کہا گیا ہے’متعلقہ افسران کی حفاظت مکمل پاکستانی افسران پر ہے‘۔

ہندوستان نے مطالبہ کیا تھا کہ دونوں افسران کو جلد اور ان کی سرکاری کار ہائی کمیشن لوٹائی جائے۔پاکستانی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق ہندوستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی شناخت سی آئی ایس ایف کے ایک سکیورٹی افسر اور ان کے ایک ڈرائیور کے بطور ہوئی ہے۔


غور طلب ہے کہ گذشتہ دنوں نئی دہلی واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے دو افسران عابد حسین اور محمد طاہر کو دہلی پولیس نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور بعد میں انھیں پاکستان واپس بھیج دیا تھا۔ دونوں پاکستانی افسران ہائی کمیشن کے محکمہ ویزا میں کام کرتے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔