پاکستان پیپلز پارٹی اگلی بار اقتدار میں واپسی کرے گی: آصف علی داری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی 2023 کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد مرکز میں اپنی اگلی حکومت بنائے گی

آصف علی زرداری / تصویر جیو ٹی وی
آصف علی زرداری / تصویر جیو ٹی وی
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی 2023 کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد مرکز میں اپنی اگلی حکومت بنائے گی۔ ڈان اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ۔

سابق صدر نے بحریہ ٹاؤن کے بلاول ہاؤس میں پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں سے گفتگو کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا’’ اگلی حکومت (مرکز میں) پیپلز پارٹی کی ہوگی ۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر مجھے دوبارہ اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری گمھا دوں گا ۔ پیپلز پارٹی ملک کو تمام چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ‘‘۔


زرداری نے اس تصور کو مسترد کر دیا کہ صوبہ پنجاب کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا’’ یہ درست نہیں ہے، پی پی پی کو پاکستان کو بچانے کے لیے اپنی سیاست ترک کرنا ہوگی۔ میں پنجاب میں پارٹی کے معاملات ذاتی طور پر دیکھوں گا اور یہاں اس کی بحالی کو یقینی بناؤں گا‘‘ ۔

زرداری نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اور مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں نو جماعتی مخلوط حکومت کا حصہ ہے، پی پی پی ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے میں مدد کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔