وِنگ کمانڈر ابھینندن کا ویڈیو بنا کر بری طرح پھنس گیا پاکستان!

پاکستانی حکومت کی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے وِنگ کمانڈر ابھینندن کا ویڈیو ہٹا دیا ہے۔ انھیں آزاد کرنے سے قبل اس ویڈیو کو وزارت نے جاری کیا تھا جس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

وِنگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کا ویڈیو بنا کر پاکستان بری طرح پھنس گیا ہے۔ ابھینندن کا ویڈیو بنا کر پاکستان نے جنیوا سمجھوتے اور کئی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ لیکن لگتا ہے کہ اسے اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے۔ پاکستان حکومت کی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے وِنگ کمانڈر ابھینندن کا ویڈیو ہٹا دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وِنگ کمانڈر ابھینندن کو آزاد کرنے سے پہلے پاکستان حکومت کی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے ان کا ایک ویڈیو جاری کیا تھا۔ ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کی کوشش پاکستانی فوج کی شبیہ بہتر بنانے کی تھی۔ ساتھ ہی وہ دنیا کو یہ دکھانا چاہتے تھے کہ وہ ہندوستانی پائلٹ کو صحیح سلامت بھیج رہے ہیں۔ حالانکہ ان کا یہ داو الٹا پڑ گیا۔ مجبوراً انھیں اس ویڈیو کو ہٹانا پڑا کیونکہ جنیوا معاہدہ کے مطابق ایسا کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

غور طلب ہے کہ جمعہ کو وِنگ کمانڈر ابھینندن کو واگھہ بارڈر پر ہندوستان کو سونپے جانے میں کئی گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے اس تاخیر کی وجہ میڈیکل جانچ بتایا گیا۔ لگتا ہے کہ اس کی اصل وجہ کچھ اور ہی تھی۔ دراصل تاخیر اس لیے ہوئی کیونکہ پاکستانی افسر ان اسے کیمرے پر بیان درج کروا رہے تھے۔ اس کے بعد پاکستان حکومت نے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے ابھینندن کا ویڈیو پیغام اپنے میڈیا میں جاری کیا۔ اس ویڈیو پر پاکستانی صحافیوں نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ کیمرے کے سامنے بیان دینے کے لیے ان پر دباو بنایا گیا یا نہیں۔ لیکن اس ویڈیو میں دو درجن ایسے کٹ ہیں جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ ویڈیو کو پاکستان کی خواہش کے مطابق بنانے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */