کشمیر میں سردی کا زور برابر جاری، پہلگام سرد ترین جگہ

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں درجہ حرارت مسلسل معمول سے نیچے درج ہونے کے باعث سردی کا زور برابر جاری ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 23 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 اور25 نومبر کو موسم خراب ہوسکتا ہے تاہم اس کے بعد موسم ایک بار پھر 30 نومبر تک خشک رہ سکتا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.9 ڈگری سین1130ٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز بھی موسم خشک رہا اور دن میں کبھی کبھی ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔ سردی سے بچنے کے لئے لوگ گرم لباس زیب تن کرنے کے علاوہ دفاتر، دکانوں اور کام کی دوسری جگہوں پر گرمی کرنے کے لئے الیکٹرانک آلات جیسے ہیٹروں کا استعمال کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */