اویسی نے اب کیا گجرات کا رخ، اسمبلی انتخابات میں لڑنے کا اعلان

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے گجرات میں انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے، ریاست کی 182 میں سے 25 سیٹوں پر مسلمانوں کی خاصی تعداد ہے

اسدالدین اویسی، تصویر آئی اے این ایس
اسدالدین اویسی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کچھ (گجرات): آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز کہا کہ ان کی پارٹی گجرات میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ احمد آباد اور سورت میں میونسپل انتخابات کے بعد اے آئی ایم آئی ایم اسمبلی انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔ گجرات کے بھُج میں پی سی کے دوران اویسی نے کہا، "ہم گجرات اسمبلی انتخابات پوری طاقت کے ساتھ لڑیں گے۔ حالانکہ، ہم نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کتنی سیٹوں پر مقابلہ کرنا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ گجرات مجلس کے سربراہ صابر کابلی والا اس معاملے میں درست فیصلہ کریں گے۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے ارادے سے گجرات آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا امیدوار بھج سے بھی کھڑا ہوگا۔

خیال رہے کہ ریاست گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 25 سیٹیں ایسی ہیں جہاں مسلم ووٹروں کے پاس کسی بھی سیاسی پارٹی کا کھیل بنانے یا بگڑنے کی طاقت ہے۔ احمد آباد، پنچ محل، کھیڑا، آنند، بھروچ، صابر کانٹھا، جام نگر، جوناگڑھ اور نوساری علاقوں میں مسلم ووٹروں کا کافی اثر ہے۔


گجرات میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں فروری 2021 میں سورت میونسپل کارپوریشن میں 27 سیٹیں جیتنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی بھی گجرات اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کے لیے تیار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔