راجستھان کے جھالاواڑ میں بے قابو بس نے زائرین کو روند دیا، 4 افراد ہلاک

مسافروں سے بھری ایک بس اچانک بے قابو ہو گئی اور گھاٹی کے بالائی حصے سے تیزی سے نیچے کی جانب آئی اور سڑک کنارے کھڑے لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/آئی اے این ایس</p></div>
i

راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں پٹالیا پیر درگاہ گھاٹی میں زائرین کے ایک گروپ کو بے قابو بس نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں 4 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ دیر رات پیش آیا۔ مسافروں سے بھری ایک بس اچانک بے قابو ہو گئی اور گھاٹی کے بالائی حصے سے تیزی سے نیچے کی جانب آئی اور سڑک کنارے کھڑے لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی تھانہ انچارج بدھ رام نے بتایا کہ کچھ لوگ ایک پرائیویٹ بس کے ذریعے کوٹا ضلع کے رام گنج منڈی سے جھالاواڑ ضلع کے سارولا تھانہ علاقے میں واقع پاتلا پیر درگاہ پر آئے تھے۔ ایک بس کی زد میں آنے سے کل 7 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے 4 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

زخمیوں کے مطابق گھاٹی کے بالائی حصے سے نیچے آتے وقت بس کی رفتار اچانک بڑھ گئی اور وہ سڑک پر جمع زائرین پر چڑھ گئی۔ افسران کو شبہ ہے کہ حادثہ شاید بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہو، تاہم واقعے کی اصل وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایک زخمی شخص نے کہا کہ ’’یہ ایک پرائیویٹ بس تھی۔ ہو سکتا ہے کہ بس کے بریک فیل ہو گئے ہوں، لیکن مجھے پختہ طور پر نہیں معلوم کہ کیا ہوا۔ بس ہم پر چڑھ گئی۔‘‘ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبد الحمید، ریحان طالب اور الفیض کے طور پر ہوئی ہے۔


حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جسے بہتر اور خصوصی علاج کے لیے کوٹا ریفر کر دیا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، جن میں سر اور پیٹ پر لگنے والی چوٹیں بھی شامل ہیں۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ان حالات کا پتہ لگا رہی ہے جن کی وجہ سے بس بے قابو ہوئی۔ افسران اس افسوس ناک واقعے کے پیچھے مکینیکل خرابی، جیسے بریک فیل ہونے کے امکان کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔ مزید معلومات کا انتظار ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔