’شاہروں پر 5 لاکھ درختوں کے بدلے 15 لاکھ پودے لگوائیں گڈکری‘

نیشنل ہائی وے اتھارٹیز کی طرف سے صرف پودے لگانے کی خانہ پری کی گئی ہے، انہوں نے ڈیوائڈر میں جھاڑیاں یا کچھ پودے لگائے ہیں جو دیکھ بھال اورعدم بحالی میں دم توڑ چکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھیلواڑہ: ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے پیپلز فار انیملز (پی ایف اے) کی راجستھان یونٹ نے قومی شاہراہوں پر پانچ لاکھ درختوں کے بدلے 15 لاکھ پودے لگانے پر عملدرآمد نہ ہونے پر سڑک اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو خط لکھ کر پودے لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ایف اے کے ریاستی انچارج بابو لال جاجو نے آج بتایا کہ اس بارے میں گڈکری کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے اور کاٹے گئے درختوں کے بدلے میں ایک درخت کے مقام پر تین پودے لگانے پر عملدرآمد کراتے ہوئے پودے لگوانے کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے قومی شاہراہ کو وسیع کرنے کے لئے کاٹے گئے بڑے بڑے درختوں کے بدلے شرائط کے مطابق پودے لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مکتوب میں بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹیز کی طرف سے پودے لگانے کی خانہ پری کرکے ڈیوائڈر میں جھاڑیاں لگادیں یا کچھ پودے لگائے جو ان کے دیکھ بھال اورعدم بحالی میں دم توڑ چکے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ لگائے گئے پودوں میں سے 20 فیصد پودے بھی زندہ نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کشن گڑھ-رتن پور شاہراہ کے لئے 68213، چتوڑ گڑھ بائی پاس پر 9683، سوروپ گنج پنڈواڑا ادے پور 15459، بھیلواڑا-چتوڑ-ادے پور 21175، کوٹہ بائی پاس 888، دیولی کوٹہ 3370، 5930، دیولی کوٹہ 5550، بياور-پالی، پنڈواڑا 20674، چتوڑ گڑھ کوٹہ راجسو 19949، محکمہ جنگلات 19798، بھرت پور-جے پور 17342، 40980، متعدد نیشنل ہائی ویز 12591، پنڈواڑا آبو 3698، 5654، متعدد-پالی 8083، دوسہ میو 15167، پنڈواڑا سے ادے یور 36152، فتح نگر-ڈبوك 1665، چتوڑ گڑھ جوجرو کا کھیڑا سے رٹھولہ 9582، چتوڑ-کوٹہ 11557، 6560، پکائی-جھالاواڑ 32111، جے پور-ٹونک-دیولی شاہراہ 27000، بھرت پور-آگرہ اور دیگر شاہراہوں کو وسیع کرنے کے لئے ایک لاکھ سے زائد درختوں کو کاٹ ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ درخت لگانے کے لئے سینکڑوں کروڑ روپے اتھارٹی اور محکمہ جنگلات نے لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چتوڑ گڑھ، بھیلواڑا، بوندی شاہراہ پر کاٹے گئے 39 ہزار درختوں کے بدلے میں دوگنے درخت لگانے کے معاملے میں جے پور ہائی کورٹ نے ان کی طرف سے دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی پر درخت لگانے کے سخت ہدایات دینے کے باوجود دو سال گزرنے کے بعد بھی پودے نہیں لگائے گئے ہیں۔ جاجو نے کہا کہ اگر پودھے نہیں لگائے گئے تو توہین عدالت کے سلسلہ میں پھر کورٹ میں پناہ لینی پڑے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */