فوج کے لئے 118 ’ارجن ایم کے-ون اے‘ ٹینک خریدنے کا آرڈر

وزارت دفاع فوج کے لئے سرکاری شعبہ کے ادارے ہیوی وہیکلس فیکٹری (ایچ وی ایف) سے نئی صلاحیتوں سے لیس 118 اہم جنگی ٹینک ’ارجن اے کے-ون اے‘ خریدے گی

ارجن ایم کے - ون اے ٹینک
ارجن ایم کے - ون اے ٹینک
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزارت دفاع فوج کے لئے سرکاری شعبہ کے ادارے ہیوی وہیکلس فیکٹری (ایچ وی ایف) سے نئی صلاحیتوں سے لیس 118 اہم جنگی ٹینک ارجن اے کے ون اے خریدے گی۔ یہ ٹینک وزارت دفاع کے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کئے ہیں۔ ان میں اس کے پچھلے ایڈیشن ایم کے۔ون اے کے مقابلہ میں 72 نئی خصوصیات ہیں اور یہ پہلے سے زیادہ دیسی ہے۔

وزارت نے کہاکہ اس آرڈر سے ملک کی 200 کمپنیوں کو ایچ وی ایف کے ساتھ کام کرنے کے مواقع ملیں گے اور ملازمتوں کے 8000 نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزارت نے کہاکہ یہ فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کے خودکفیل ہندستان کے اہداف کی سمت میں بڑا قدم ہے۔


خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے پہلا ایم کے۔ون اے ٹینک 14 فروری 2021 کو بری فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے کو چنئی میں سونپا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔