مہاراشٹر کی کئی جیلوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے جمعرات کی رات ممبئی سینٹرل جیل، بھائكھلا ضلع سنٹرل جیل، تھانے سینٹرل جیل، كاكیان ضلع جیل اور یرودا سینٹرل جیل میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ہدایت دی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات اور لگاتار ہو رہی اموات پر قابو پانے کے لیے لگاتار سخت اقدامات کر رہی ہے۔ چونکہ ریاست میں اب تک انفیکشن کے تقریباً ساڑھے چھ ہزار معاملے سامنے آ چکے ہیں اور مہلوکین کی تعداد بھی اب تک 97 پہنچ گئی ہے، اس لیے لوگوں میں کافی دہشت کا ماحول ہے۔ سرکاری افسران بھی لگاتار سختی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور پولس اہلکار لاک ڈاؤن و کرفیو والے علاقوں میں برابر گشت کر رہے ہیں۔ اس درمیان مہاراشٹر حکومت نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ایک اور بڑا احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کی مختلف جیلوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے جمعرات کی رات ممبئی سینٹرل جیل، بھائكھلا ضلع سنٹرل جیل، تھانے سینٹرل جیل، كاكیان ضلع جیل اور یرودا سینٹرل جیل میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ان تمام جیلوں کے جیل سپرنٹنڈنٹ کو سنٹرل دروازے پر تالا لگانے اور ملازمین کی دو شفٹ میں ڈیوٹی شروع کرنے اور جیل کے احاطے کے اندر رہنے کی سہولت اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انل دیشمکھ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جیل کے اعلی حکام کے موبائل اور ٹیلی فون نمبر ان ملازمین کے خاندان کے اراکین کو دیے گئے ہیں اور اگر انہیں کوئی مسئلہ پیش آئے تو وہ ان نمبر پر کال کر سکتے ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔