سرمائی اجلاس: لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، وقفہ سوالات میں خلل

اپوزیشن اراکین نے کہا کہ چین کی سرحد پر کشیدگی کی صورتحال ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اس معاملے کے ساتھ ساتھ ملک کے سامنے دیگر چیلنجز پر بھی پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔

اوم برلا، تصویر آئی اے این ایس
اوم برلا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: لوک سبھا میں بدھ کو اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے چین سرحد پر جاری تنازعہ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی مسائل پر ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی ایک منٹ کے اندر ہی ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ اوم برلا نے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی اور وقفہ سوالات کے دوران ارکان سے سوالات پوچھنے کو کہا تو اپوزیشن کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور شور و غل مچانا شروع کر دیا۔

اپوزیشن اراکین نے کہا کہ چین کی سرحد پر کشیدگی کی صورتحال ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اس معاملے کے ساتھ ساتھ ملک کے سامنے دیگر چیلنجز پر بھی پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔ اسپیکر نے ارکان پر زور دیا کہ وہ وقفہ سوالات کے دوران ہنگامہ آرائی نہ کریں اور حکومت سے سوالات کریں اور کہا کہ ایوان میں موجود ہر رکن کو حکومت سے سوال کرنے کا حق ہے اور وہ ہنگامہ آرائی کرنے کے بجائے ایوان میں عوام کے مفاد سے متعلق سوالات کریں۔


انہوں نے ارکان سے سوال کیا کہ وہ سوال نہیں کرنا چاہتے تو ارکان نے ان کی بات نہیں سنی اور ہنگامہ آرائی کی جس پر انہوں نے ایوان کی کارروائی ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔