’اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کے خوف سے بڑھتی مہنگائی پر آواز نہیں اٹھا رہیں‘

ملک میں بڑھتی مہنگائی سے لوگوں کی زندگی درہم برہم ہوکر ہوکر رہ گئی ہے ،غریب و اوسط درجہ کا شخص اس مہنگائی کے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہے

ڈاکٹر ایوب سرجن، تصویر ٹوئٹر@ppayub
ڈاکٹر ایوب سرجن، تصویر ٹوئٹر@ppayub
user

یو این آئی

لکھنؤ: ملک میں بڑھتی مہنگائی سے لوگوں کی زندگی درہم برہم ہوکر ہوکر رہ گئی ہے ،غریب و اوسط درجہ کا شخص اس مہنگائی کے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،مگر بی جے پی حکومت نیرو کی طرح بانسری بجانے میں مصروف ہے ۔حالات یہ ہیں کہ لوگ بھوک کے دہانے پر پہونچ چکے ہیں ،خصوصی طور سے کھاد و ڈیزل مہنگا ہونے سے ان کی پیداوار کی مناسب قیمت نہ ملنے کے سبب وہ خودکشی کے لئے مجبور ہیں ۔خصوصی اپوزیشن سیاسی پارٹیاں اس وقت بی جے پی کے خوف سے خاموش ہیں ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے برعکس سرمائے داروں کو ملک کے اقتصادی نظام کو سونپ کر ،عوام کو فرقہ وارانہ ایشو میں الجھا کر صرف پولرائزیشن کی سیاست میں مصروف ہے ۔ادھر مسلسل بڑھتی مہنگائی سے روز کھانے کمانے والے لوگ بھوکا رہنے کے لئے مجبور ہیں ،خصوصی طور سے اترپردیش کی حکومت کچھ لوگوں کو راشن دے کر غریبوں کی فلاح بہبود کا ڈھول پیٹ رہی ہے ۔اس وقت غریبوں کے لئے اپنے بچوں کی پرورش مشکل ہو گئی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ حکومت کا دعوی ہے کہ وہ کسانوں کے مفاد میں کام کر رہی ہے ،مگر کھاد ،بیج و ڈیزل مہنگا ہونے کے سبب کسان کے پیداوار کی لاگت نہیں آرہی ہے ،جس سے وہ خودکشی کے لئے مجبور ہیں ۔مرکز و صوبہ کی خصوصی آپوزیشن پارٹیاں بی جے پی سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف لب کشائی کرنے سے پرہیز کر رہی ہیں ،انہیں خوف ہے کہ اگر آواز اٹھائی تو ای ڈی پیچھے لگ جائے گی ۔

حقیقت یہ ہے کہ ملک میں اس وقت ایمرجنسی جیسے حالات ہیں ،بلڈوزر کے خوف نے سیاسی پارٹیوں و لوگوں کو خاموش رہنے کے لئے مجبور کر دیا ہے ۔ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ پیس پارٹی شروع سے مہنگائی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے ،اور حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔