بی جے پی مخالف محاذ تشکیل دینے کے لئے سرگرمیاں تیز

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس اور پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابت کے نتائج سے ایک دن پہلے یعنی کل غیر بی جے پی پارٹیوں کے رہنما ملاقات کر کے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کرنے جا رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مرکزکی مودی کے زیرقیادت بی جے پی حکومت کے خلاف محاذ کی تشکیل کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے ایک دن پہلے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں غیر بی جے پی جماعتوں کا اجلاس 10دسمبر یعنی کل ہوگا جس میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے محاذ کے قیام کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تلگودیشم کے سربراہ چندرا بابو نائڈو نے اپوزیشن کے لیڈروں کے ساتھ تازہ تبادلہ خیال کا آغاز کیا ہے جن کے ساتھ قبل ازیں اس مسئلہ پر انہوں نے بات چیت کی تھی تاہم انہوں نے ان سرگرمیوں کو ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے سبب روک دیا تھا۔ اب ان پانچ ریاستوں کے انتخابات ہوگئے ہیں، چندرابابواب مخالف بی جے پی جماعتوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کی اپنی مساعی میں تیزی پیدا کردی ہے۔ اس اجلاس میں اتحاد اور دیگر وسیع مسائل پر بات چیت ہوگی۔

چندرابابو نے اس اجلاس میں شرکت کے لئے کریل، پنجاب، پانڈیچیری، مغربی بنگال، کرناٹک کے وزرائے اعلی کو مدعو کیا ہے۔ ساتھ ہی ملائم سنگھ یادو، اکھلیش یادو، مایاوتی، فاروق عبداللہ،عمر عبداللہ، شردپوار، شرد یادو کو بھی اس اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی قیادت میں دیگر کئی اہم قومی لیڈران بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جمہوریت بچاو، ملک بچاوکے نام سے بی جے پی کی مخالف جماعتوں کو متحد کرنے کا کام قومی سطح پر چندرابابونائیڈو انجام دے رہے ہیں۔ اس طرح چندرابابو نائیڈو نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابت کے بعد قومی سیاست پر اپنی توجہ مرکوز کردی ہے، وہ تیسری مرتبہ دہلی کا اس مسئلہ پر دورہ کرر ہے ہیں۔ ان کامقصد عام انتخابا ت سے پہلے بی جے پی کے خلاف ایک نئے متبادل کے قیام کے لئے اقدام کرنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔