یوپی میں اپوزیشن اتحاد 60 سیٹوں پر جیت درج کرے گا: عآپ

عآپ رہنما و اترپردیش کے انچارج نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح نریندر مودی اور امت شاہ کو مرکز میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ اپوزیشن مرکز میں حکومت سازی کرے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: عام آدمی پارٹی لیڈر و راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے منگل کو سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی اور دعوی کیا کہ اترپردیش میں اپوزیشن اتحاد تقربیاً 60 سیٹو ں پر جیت کا پرچم لہرایا گا۔ عآپ لیڈر نے دعوی کیا کہ اس بار ایگزٹ پول غلط ثابت ہوں گے اور لوگوں کا اعتماد اس سے اٹھ جائے گا۔ یہ اک دم یقینی ہے کہ 23 مئی کو مرکز میں اپوزیشن کی حکومت بنے گی۔

ایس پی سربراہ سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا ’’ہم نے مرکز میں نئی حکوت کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ یو پی میں اتحاد 60 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔ بی جے پی کو پورے ملک میں شکست فاش ہوگی۔ ایگزٹ پول غلط ثابت ہوں گے جیسا اس سے پہلے بھی ہوا ہے۔


عآپ لیڈر و اترپردیش کے انچارج نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح نریندرمودی اور امت شاہ کو مرکز میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ اپوزیشن مرکز میں حکومت سازی کرے گا۔

ملحوظ رہے کہ پیر کو عآپ رہنما سنجے سنگھ، ایس پی رہنما اکھلیش یادو نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کی رہائش پر پہنچ کر ان سے الیکشن کے بعد کے حالات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ جبکہ سنیچر کو آندھرا پردیش کے وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو نے لکھنؤ میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی سے ملاقات کر کے تیسرے محاذ کی حکومت کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔