’سبھی یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کریں‘، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل، ’کیو آر کوڈ‘ بھی جاری

مسلم پرسنل لاء بورڈ پہلے سے ہی یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کرتا آ رہا ہے، لیکن اب اس نے سبھی سے باضابطہ مخالفت درج کرانے کی اپیل کی ہے اور اس کے لیے ایک لنک بھی پیش کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

یونیفارم سول کوڈ معاملہ پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے 5 جولائی کو ایک اہم میٹنگ طلب کی تھی جس میں اس قانون کی شدید مخالفت کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ پہلے سے ہی یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کرتا آ رہا ہے، لیکن اب اس نے سبھی سے باضابطہ مخالفت درج کرانے کی اپیل کی ہے۔

آج آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہوئی میٹنگ میں بورڈ کی طرف سے کیو آر کوڈ والا ایک خط جاری کیا گیا اور لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ سبھی اپنی مخالفت درج کرائیں۔ بورڈ نے کہا ہے کہ ’’ملک میں فی الحال یونیفارم سول کوڈ کو لے کر ماحول بنایا جا رہا ہے۔ ایک طرح سے الگ الگ مذاہب اور ثقافتوں کے اس ملک میں یونیفارم سول کوڈ کے ذریعہ مذہبی و ثقافتی آزادی پر چوٹ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسے میں لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ لاء کمیشن کی طرف سے طلب کی گئی رائے کے بارے میں اپنی مخالفت درج کرائیں۔‘‘


مسلم پرسنل لاء بورڈ کی یہ میٹنگ لکھنؤ میں ہوئی جس میں ورچوئلی بورڈ کے سبھی اراکین نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد یونیفارم سول کوڈ کے خلاف پرزور انداز میں آواز اٹھانے کا ارادہ کیا گیا۔ بورڈ نے لوگوں کے نام جو اپیل جاری کی ہے اس میں ایک لنک بھی دیا گیا ہے اور کیو آر کوڈ بھی موجود ہے۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لنک پر کلک کرنے کے بعد کس طرح لوگ اپنی مخالفت پر مبنی جواب تیار کر سکتے ہیں جو سیدھا لاء کمیشن کے پاس پہنچے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔