آپریشن شیلڈ: سائرن کی آواز، ہوائی حملہ، اسٹریچر کے ساتھ دوڑتے طبی اہلکار، پاکستان سے ملحق ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل

ماک ڈرل کے تحت شہری سیکورٹی وارڈن، مقامی انتظامیہ کے ملازمین، این سی سی، این ایس ایس، این وائی کے ایس، بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائڈس جیسے نوجوان خدمت گاروں کو ان کی خدمات کے لیے طلب کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ماک ڈرل کا منظر، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/airnewsalerts">@airnewsalerts</a></p></div>

ماک ڈرل کا منظر، تصویر@airnewsalerts

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان دہشت گردی کو سخت چوٹ پہنچانے کے بعد مستقبل میں ایمرجنسی حالات کے لیے اپنی تیاری پختہ کرنے میں مصروف ہے۔ اسی کوشش کے تحت ’آپریشن شیلڈ‘ آج پاکستانی سرحد سے ملحق 6 ریاستوں گجرات، راجستھان، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور جموں و کشمیر میں انجام دیا گیا۔ اس دوران ماک ڈرل ہوئی، جس کے لیے شام 5 بجے سے 9 بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔ گجرات میں کئی مقامات پر بلیک آؤٹ ماک ڈرل بھی کیا گیا، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔

اس ماک ڈرل کا مقصد ممکنہ ایمرجنسی حالات، چاہے وہ سرحد پار سے ہونے والے حملے ہوں یا دہشت گردانہ سرگرمیاں، ان کے تئیں صحت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سیکورٹی ایجنسیوں کی صلاحیت کی جانچ کرنا اور لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔ ہندوستان کے ماک ڈرل سے پڑوسی ملک پاکستان خوف میں ہے۔ اسے یہ خوف ستانے لگا ہے کہ آخر جنگ بندی کے بعد بھی ہندوستان میں اس طرح کی تیاری کیوں کی جا رہی ہے۔


مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر آج ’آپریشن شیلڈ‘ 6 ریاستوں میں انجام دیا گیا۔ ماک ڈرل کے تحت شہری سیکورٹی وارڈن، مقامی انتظامیہ کے ملازمین، این سی سی، این ایس ایس، این وائی کے ایس، بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائڈس جیسے نوجوان خدمت گاروں کو ان کی خدمات کے لیے طلب کیا گیا، تاکہ وہ الگ الگ کاموں میں سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کر سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر کے سری نگر میں ڈی سی دفتر کے باہر ماک ڈرل کی گئی، جبکہ پنجاب کے امرتسر میں بھی ایمرجنسی حالات کے لیے تربیت دی گئی۔ امرتسر کے کمانڈنٹ جسکرن سنگھ نے کہا کہ ماک ڈرل کا مقصد یہ تجزیہ کرنا ہے کہ سبھی سول سیکورٹی ڈپارٹمنٹ ایک دوسرے کے ساتھ کس طرح کی ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کئی اضلاع زیادہ مشکل حالات میں ہیں، کیونکہ ان کی سرحد پاکستان کے ساتھ ملحق ہے۔ مثلاً امرتسر، پٹھان کوٹ، ترن تارن، گرداس پور، فیروز پور اور فاضلکہ۔ اس طرح کی ماک ڈرل کا مقصد یہ یقینی کرنا بھی ہے کہ جنگ جیسے حالات کے دوران بیشتر ایڈمنسٹریشن فعال رہے۔ ساتھ ہی یہ بھی پریکٹس کرنا ہے کہ ہوائی حملوں اور ڈرون حملوں کے دوران گھر پر کس طرح محفوظ رہیں، یا پھر بلیک آؤٹ کے دوران خود کو کس طرح بچائیں۔ یہی ’آپریشن شیلڈ‘ ہے۔


بہرحال، آج مختلف ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل کے وقت دشمن کے طیاروں، ڈرون اور میزائل حملوں کی حالت کو ظاہر کیا گیا۔ اس دوران ایئر فورس اور سول سیکورٹی کنٹرول روم کے درمیان ہاٹ لائن ایکٹیو کیا گیا۔ ساتھ ہی ہوائی حملے کی تنبیہ دینے والے سائرن بھی بجائے گئے۔ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ماک ڈرل کے دوران ڈوڈہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ اس طرح کی ماک ڈرل ہماری تیاریوں کا حصہ ہیں، تاکہ ہم کسی بھی مشکل حالات سے نمٹ سکیں۔

گجرات میں ماک ڈرل کے دوران بلیک آؤٹ کے علاوہ کچھ دیگر سرگرمیاں بھی دیکھنے کو ملیں۔ مثلاً ہوائی حملہ کے لیے الرٹ اور سائرن کی آواز سننے کو ملی۔ گجرات کے پاٹن اور ولساڈ میں ہوائی حملے کی ماک ڈرل کے دوران سائرن بجائے گئے۔ پاٹن تحصیل دفتر میں ماک ڈرل میں ایمرجنسی والے حالات پیدا کرتے ہوئے کمرے میں آگ لگائی گئی۔ اس کے بعد کمرے میں پھنسے 3 لوگوں کو ریسکیو ٹیم کے ذریعہ بہ حفاظت باہر نکالا گیا۔ جئے پور میں بھی کچھ اسی طرح کا اندازہ دیکھنے کو ملا۔ وہاں اچانک دھماکہ اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ لوگوں میں بھگدڑ والی حالت دکھائی گئی اور ایس ڈی آر ایف سمیت میڈیکل ٹیمیں موقع پر فوراً پہنچ گئیں۔ افرا تفری والے ماحول میں ایمرجنسی طور پر راحت رسانی کے کام کیے گئے اور لوگوں کو بہ حفاظت محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔