آپریشن شیلڈ: جموں و کشمیر کے رام بن میں ماک ڈرل انجام پذیر، ایس ڈی آر ایف نے دفاعی تکنیکوں کا کیا مظاہرہ

آپریشن شیلڈ کے تحت منعقد ماک ڈرل کے بعد مقررین نے بتایا کہ اس ماک ڈرل کا مقصد طلبا کو قدرتی و انسانی آفات کے دوران بچاؤ و تحفظ سے متعلق تکنیکوں کی جانکاری دینا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ddnews_jammu">@ddnews_jammu</a></p></div>

تصویر@ddnews_jammu

user

قومی آواز بیورو

پاکستان سے ملحق کئی ہندوستانی ریاستوں میں آج ماک ڈرل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کچھ علاقوں میں ماک ڈرل کا عمل انجام پا گیا ہے، اور ان علاقوں میں رام بن بھی شامل ہے۔ ضلع انتظامیہ رام بن نے آپریشن شیلڈ کے تحت دوسری ماک ڈرل کی۔ سرکاری ماڈل ہایر سیکنڈر اسکول رام بن میں ایس ڈی آر ایف (ریاستی آفات رد عمل فورس) کے تعاون سے یہ دوسرا سول ڈیفنس پریکٹس کیا گیا۔

آپریشن شیلڈ کے تحت منعقد ماک ڈرل اور تربیتی سیشن کی صدارت و قیادت اے ڈی سی رام بن ورون جیت سنگھ چاڑک نے کی۔ اس دوران مقررین نے بتایا کہ اس ماک ڈرل کا مقصد طلبا کو قدرتی و انسانی آفات کے دوران بچاؤ و تحفظ سے متعلق تکنیکوں کی جانکاری دینا تھا۔ ایس ڈی آر ایف اور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کی ٹیموں کے ذریعہ آگ بجھانے، ابتدائی علاج، محفوظ ایگزٹ اور گھبراہٹ کی حالت سے نمٹنے کے طور طریقوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ڈائیلاگ سیشن بھی منعقد کیا گیا۔


اس موقع پر اے ڈی سی ورون جیت سنگھ چاڑک نے کہا کہ اسکول کو پروگرام کے مقام کی شکل میں منتخب کرنا ایک سوچ سمجھ کر لیا گیا فیصلہ ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ نوجوان طلبا حفاظت و بیداری کے سب سے اچھے ذرائع ہوتے ہیں۔ اگر انھیں آج تربیت دی جائے گی تو وہ کل ایک بیدار اور اہل سماج کی تعمیر کریں گے۔ انھوں نے طلبا سے گزارش کی کہ وہ سیکھی گئی جانکاری کو اپنے کنبوں و طبقات تک پہنچا کر زیادہ سے زیادہ بیداری پھیلائیں۔

اس درمیان سول ڈیفنس کے انچارج ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی اے آر نے شہری حفاظت و ایس ڈی آر ایف کے کردار کو نشان زد کرتے ہوئے عام شہریوں سے ان تجربات میں فعال شراکت داری کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ وقت پر تربیت اور پریکٹس سے آفات کے دوران جان و مال کے نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ پروگرام کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں طلبا کے ذریعہ پوچھے گئے سوالوں کا افسران و ماہرین نے جواب دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔