میڈیا پیسہ لے کر ہندوتوا کو فروغ دینے کے لیے تیار، کوبرا پوسٹ کا سنسنی خیزانکشاف

دہلی پریس کلب میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں ’کوبرا پوسٹ‘ نے بتایا کہ کئی میڈیا گروپ ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پیسہ لے کر سیاسی مہم چلانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ویب سائٹ ’کوبرا پوسٹ‘ نے ’آپریشن 136‘ نام کے اپنے اسٹنگ آپریشن میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ملک کے کئی بڑے میڈیا گروپس پیسے لے کر خبریں چلانے کے لیے تیار ہیں۔ اتنا ہی نہیں، اس کے لیے انھیں کالا دھن لینے سے بھی کوئی پرہیز نہیں۔

دہلی کے پریس کلب میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کوبرا پوسٹ نے بتایا کہ یہ میڈیا گروپ ’ہندوتوا‘ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پیسے لے کر سیاسی مہم چلانے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

کوبرا پوسٹ نے کئی نیوز چینل، اخبار، ویب سائٹ کے مینجمنٹ سے بات چیت کا ویڈیو بھی شیئر کیا۔ جن میڈیا گروپس نے پیسے کے بدلے خبریں چلانے کی رضامندی ظاہر کی ان میں ہندی نیوز چینل ’انڈیا ٹی وی‘، ’سادھنا پرائم‘، ’ہندی خبر‘، ہندی روزنامہ ’دینک جاگرن‘ اور مشہور ویب سائٹ ’اسکوپ ہوپ‘ وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

جہاں تک ’کوبرا پوسٹ‘ کے ذریعہ اس اسٹنگ آپریشن کا نام ’آپریشن 136‘ رکھے جانے کا سوال ہے، تو ایسا ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2017 میں ہندوستان کا مقام 136 واں رہنے کو نظر میں رکھ کر کیا گیا۔ اس انڈیکس میں 180 ممالک میں ہندوستان کا مقام 136واں رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Mar 2018, 4:56 PM