تھائی لینڈ کی اوپل سچاتا مس ورلڈ 2025 بن گئیں

تھائی لینڈ کی اوپل سچاتا نے 'مس ورلڈ 2025' کا مقابلہ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ انہیں 'مس ورلڈ 2024' کرسٹینا پیزکووا نے تاج پہنایا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویربشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

'مس ورلڈ 2025' کی فاتح کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تلنگانہ میں منعقد ہونے والے اس شاندار ایونٹ میں تھائی لینڈ کی اوپل سچاتا چوانگسری نے جیت کر مس ورلڈ 2025 کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔ تھائی لینڈ کی اوپل سچاتا چوانگسری نے 72ویں مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

31 مئی کو، تلنگانہ کے ہائیٹیکس ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ فائنل شو میں اوپل سچاتا چوانگسری کو مس ورلڈ 2024 کرسٹینا پیزکووا نے تاج پہنایا۔ اوپل سچاتا نے ایتھوپیا، پولینڈ اور مارٹینیک کے مدمقابلوں کو شکست دے کر فتح کا تاج اپنے سر سجا لیا۔


اوپل سچاتا چوانگسری فوکیت میں پلی بڑھی  اور ایک ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعلقات کی طالبہ بھی ہیں۔ اوپل اس سے پہلے بھی کئی مقابلہ حسن جیت چکی ہیں۔ انہوں  نے میکسیکو سٹی میں انٹرنیشنل مس یونیورس 2024 میں حصہ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے مس ​​ورلڈ تھائی لینڈ 2025 کا تاج بھی اپنے سر سجا لیا۔

'مس ورلڈ 2025' مقابلے میں ایتھوپیا کی ہیسیٹ ڈیریجے نے پہلی رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا۔ پولینڈ کی ماجا کلاجدا سیکنڈ رنر اپ جبکہ مارٹنیک کی اوریلی جوآخم تیسری  رنر اپ رہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال مس ورلڈ مقابلے میں دنیا بھر سے 108 مدمقابلوں نے حصہ لیا تھا۔ ہندوستان سے تعلق رکھنے والی ماڈل نندنی گپتا نے امریکی مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔ وہ مس ورلڈ کے فائنل میں ٹاپ 20 کا حصہ تھیں لیکن ٹاپ 8 سے باہر ہو گئیں۔


اداکار سونو سود بھی 72ویں مس ورلڈ کے ججز کے پینل میں شامل تھے جنہیں مس ورلڈ ہیومینٹیرین کا ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے علاوہ سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر، رانا دگوبتی، نمرتا شروڈکر اور چرنجیوی نے بھی 'مس ورلڈ 2025' کے فائنل ایونٹ میں شرکت کی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی بھی اس تقریب کا حصہ تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔