منی لانڈرنگ کیس: ٹھگ سکیش کی بیوی کی ضمانت عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کو جاری کیا نوٹس

ای او ڈبلیو نے گزشتہ سال چندرشیکھر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی، اس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات اور مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت چندرشیکھر سمیت 14 کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔

دہلی ہائی کورٹ، تصویر یو این آئی
دہلی ہائی کورٹ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

دہلی ہائی کورٹ نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں ٹھگ سکیش چندرشیکھر کی بیوی لینا ماریا پالوز کی ضمانت عرضی پر پیر کے روز پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ دہلی پولیس کی ای او ڈبلیو (معاشی کرائم وِنگ) کے ذریعہ درج معاملے میں ضمانت کے لیے پالوز نے 10 دسمبر کو ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ سنگل جج بنچ کے جسٹس دنیش کمار نے جنوری 2023 میں آئندہ سماعت کے لیے معاملے کو فہرست بند کرتے ہوئے پولیس سے چھ ہفتہ کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ای او ڈبلیو نے گزشتہ سال چندرشیکھر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات اور مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کے التزامات کے تحت چندرشیکھر، پالوز اور دیگر سمیت 14 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔


چندرشیکھر نے مبینہ طور پر رینبیکسی کے سابق پرموٹروں شیوندر سنگھ اور مالوندر سنگھ کی بیویوں سے 200 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی تھی۔ اس نے خود کو مرکزی وزارت قانون کے ایک افسر کی شکل میں پیش کر ان کی بیویوں ادیتی سنگھ اور جپنا سنگھ کو کئی کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی تھی، یہ کہتے ہوئے کہ ان کی بیویوں کی وہ ضمانت کرا دے گا۔ ای او ڈبلیو کے مطابق لینا، سکیش اور دیگر لوگوں نے ٹھگی سے کمائے گئے پیسے کو ٹھکانے لگانے کے لیے شیل کمپنیاں بنا کر حوالہ روٹ کا استعمال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔