علی گڑھ: کوارنٹائن کئے گئے ایک شخص کی رپورٹ کورونا کے لئے پازیٹو

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ فیروز آباد سے قریب 20 روز قبل ایک جماعت جس میں 10 افراد شامل تھے وہ محلہ شاہ جمال میں رکے ہوئے تھے، جماعت کے باہر سے آنے کے سبب ان لوگوں کو مسجد میں ہی کوارنٹائن کیا گیا تھا

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

ابو ہریرہ

علی گڑھ: شہر کا علاقہ شاہ جمال میں فیض مسجد میں کوارنٹائن میں رکھے گئے 10 افراد میں سے ایک فرد کی کورونا رپورٹ تیسری مرتبہ بھی پازیٹو پائے جانے کے بعد ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ صحت حرکت میں آ گیا، فوری طور پر کورونا متاثر کو کورونا کے لئے مخصوص اسپتال چھیرت کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے، وہیں مزید احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے علاقہ شاہ جمال کے ارد گرد ایک کلو میٹر تک کے دائرے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جہاں گھر گھر روز مرہ استعمال کی اشیاء کو پہنچانے کا کام طے شدہ قیمت پر فراہم کیے جانے کے احکامات ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے دیئے ہیں، وہاں سے کسی کو بھی فرد کو باہر آنے و باہر سے اس علاقہ میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ علی گڑھ ضلع میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران ویران پڑی علی گڑھ کی سڑک
لاک ڈاؤن کے دوران ویران پڑی علی گڑھ کی سڑک

ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے بتایا کہ ضلع فیروز آباد سے قریب 20 روز قبل ایک جماعت جس میں 10 افراد شامل تھے شہر کے محلہ شاہ جمال میں رکے ہوئے تھے، باہر سے جماعت کے آنے کے سبب ان لوگوں کو مسجد میں ہی کوارنٹائن کیا گیا تھا، ان لوگوں کے جو دو مرتبہ ٹیست ہوئے وہ رپورٹ نگیٹو تھی، لیکن جب ان لوگوں کا تیسری مرتبہ ٹسٹ لیا گیا تو ان میں محمدعمران ساکن فیروز آباد کی رپوٹ پازیٹو آئی، جس کے بعد عمران کو علاج کے لئے کورونا کے لئے مخصوص اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے باقی ساتھیوں کے علاوہ امام و دیگر افراد جو اس کے متعلقین ہیں انہیں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔


اے سی ایم دوئم رنجیت سنگھ نے بتایا کہ علاقہ کو سینیٹایز کرایا گیا ہے اور مزید افراد کی جانچ بھی کرائے جانے کے احکامات ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے دیئے گئے ہیں جس سے کہ اگر اس دوران کوئی اور بھی اس مرض سے متاثرہوا ہو تو اس کا بھی پتہ لگایا جا سکے۔ شاہ جمال علاقہ کے چاروں طرف پولس فورس لگا دی گئی اور پورے علاقے کی ڈرون کیمرے کے ذریعہ خصوصی نگرانی بھی رکھی جا رہی ہے۔

ایس پی سٹی ابھشیک کمار نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور پولس عملہ کو مزید سرگرم کیا گیا ہے تاکہ لاک داؤن کو مزید موئژ بنائے جانے کے لئے سڑک پر دوڑنے والی موٹر سائکلوں کے لئے (odd-even)طاق و جفت اعداد و شمار کے اعتبار سے چلنے کی اجازت دی جائے اس کو نافذ کرائے جانے کے لئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اگر کوئی بھی اس پر عمل نہیں کرے گا تو اس کے خلاف بھی ضروری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */