دس لاکھ نوکریاں: تیجسوی کا مرکزی وزیر گریراج پر جوابی حملہ ’لمبی چوٹی رکھنے سے کوئی گیانی نہیں بن جاتا!‘

تیجسوی نے ٹوئٹ کیا’’ایک فٹ لمبی چوٹی رکھنے سے کوئی گیانینہیں بن جاتا۔ آپ لوگوں کی ان چرکٹ حرکتوں، ایڈییڈ ویڈیو اور سڑک چھاپ بیانوں کی بدولت ہی بی جے پی بری حالت ہے‘‘

تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مرکزی وزیر گریراج سنگھ نے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے نشانہ لگایا تھا، جس پر تیجسوی نے جوابی حملہ بولا ہے۔ گریراج سنگھ نے تیجسوی یادو کے ایک نیوز چینل کو دئے گئے انٹرویو کی کلپ شییئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’’10 لاکھ نوکریواں دینے کا جو ہم نے وعدہ کیا تھا وہ ہم وزیر اعلیٰ بننے پر پورا کریں گے، ابھی تو ہم نائب وزیر اعلیٰ ہیں!‘‘ تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ گریراج سنگھ نے جو ویڈیو کلپ شیئر کی ہے وہ نامکمل ہے، اسی کے ساتھ انہوں نے پوری ویڈیو بھی ٹوئٹ کی ہے۔

مکمل ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے لکھا ’’جناب عالی، اتنا بے شرم مت بنئے۔ ایک فٹ لمبی چوٹی رکھنے سے کوئی گیانی (عالم) نہیں بن جاتا، جیسے آپ رکھتے ہیں۔ آپ لوگوں کی ان چرکٹ حرکتوں، ایڈییڈ ویڈیو اور سڑک چھاپ بیانوں کی بدولت ہی بی جے پی یہ بری حالت ہے۔ ان بیچاروں کا بہار میں کوئی چہرہ ہی نہیں۔ باقی اس پوری ویڈیو سن کر خوشی منائیے۔‘‘


جو ویڈیو تیجسوی یادو نے شیئر کیا ہے اس میں وہ کہہ رہے ہیں ’’ہم نے جو 10 لاکھ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا تو بولے تھے کہ وزیر اعلیٰ بنیں گے تب دیں گے۔ ابھی تو ہم نائب وزیر اعلیٰ ہیں۔ لیکن وزیر اعلیٰ نے ہم سے تبادلہ خیال کیا ہے کہ وہ اس معاملہ پر سنجیدہ ہیں۔ افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نوکریاں دی جائیں۔ ابھی تو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہے، حکومت تشکیل دی جائے گی۔ اس کے بعد لوگوں کے کام کئے جائیں گے۔ سب لوگ سنجیدہ ہیں۔ ہمارے ہاتھوں ہوگا، یا پھر نتیش کمار جی کے ہاتھوں ہوگا۔ نوجوانوں کے سوال تھے، جس کے لئے ہم لڑتے رہے ہیں، ان کو ہم نوکری دے پائیں۔ وزیر اعلیٰ کریں گے تو ہمیں زیادہ خوشی ہوگی۔‘‘

خیال رہے کہ سال 2020 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران آر جے ڈی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر بہار میں ان کی حکومت بنتی ہے تو 10 لاکھ سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔ ابھی نتیش کمار نے این ڈی اے چھوڑ کر آر جے ڈی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے۔ نتیش کمار عظیم اتحاد کی حمایت سے وزیر اعلیٰ بنے ہیں، جبکہ تیجسوی یادو کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔