اننت ناگ تصادم میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک، ایک خاتون زخمی

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں پیر کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان شروع ہونے والے تصادم میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوگیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جاری مسلح تصادم میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں پیر کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان شروع ہونے والے تصادم میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوگیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک ملی ٹنٹ کی شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم کی جا رہی ہے۔

کشمیر زون پولیس نے تصادم کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'اننت ناگ انکاؤنٹر اپڈیٹس، فی الوقت ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری، مزید تفصیلات کا انتظار'۔ قبل ازیں ذرائع کے مطابق ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی ثقہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی 3 آر آر، 116 سی آر پی ایف اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے سری گفوارہ علاقے کا محاصرے کر کے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران جوں ہی تلاشی پارٹی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پناہ لئے ملی ٹنٹوں نے اس پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔