جموں و کشمیر: جیش محمد کا کمانڈر نور ترالی ہلاک

پلوامہ میں گزشتہ شام شروع ہوا تصادم صبح تک جاری رہا جس میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہو گیا، ادھر ایل او سی پر گولہ باری کے دوران ہندوستانی فوج نے 3 پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم میں جیش محمد کا ایک ملی ٹینٹ ہلاک اور پولیس کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔ ادھر،ہندوستانی فوج نے جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں ہندوستان-پاکستان سرحد پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام کر دیا اور فائرنگ میں پاکستان کے تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب پولیس کے خصوصی کارروائی دستہ (ایس او جی) علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع پلوامہ میں سمبورا اور اونتی پورہ میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کرکے علاقے کا محاصرہ کر رہا تھا اسی وقت ملی ٹینٹوں نے خودکار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس میں ایس او جی کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے گاؤں کے محاصرہ کو زیادہ مضبوط کر دیا۔ دونوں جانب سےفائرنگ صبح چار بجے تک جاری رہی۔ گولہ باری بند ہونے کے فوراً بعد سیکورٹی فورس نے ملی ٹینٹ کی لاش برآمد کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق مہلوک ملی ٹینٹ کی شناخت جیش محمد کے جنوبی کشمیر ڈویزنل کمانڈر نور محمد تانترے عرف نور ترالی کے بطور ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے ٹوئیٹ کیا ’’اونتی پورہ میں گزشتہ شب سے تصادم جاری ہے۔ وہاں دو تین جنگجو وں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ ان کے قافلے پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا ۔ ابھی تک ایک جنگجو کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تلاشی مہم جاری ہے۔

دراندازی کی کوشش ناکام، 3 پاک فوجی ہلاک

خطہ جمون کے پونچھ میں سوموار کی شام کو تقریبا چھ بج کر 15 منٹ پر پونچھ کے راكھ چكري علاقے میں سرحد پر کچھ مشکوک سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ اس کے بعد ان کے فوجیوں نے ہی ان لوگوں پر گولیاں چلانی شروع کر دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
ایل او سی پر تعینات فوجی اہلکار جائزہ لیتے ہوئے (فائل تصویر)

سرکاری ذرائیع نے بتایا کہ مشتبہ افراد کو فائرنگ کرکے پیچھے دھکیل دیا گیا اور پاکستان کے تین فوجی بھی ڈھیر ہو گئے۔ فوجی ذرائع نے کہا ’’اپنی ہی فوج کی فائرنگ میں پاکستان کے تین فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ راجوری کے نوشیرہ سیکٹر میں پاکستان کی اکسانے کے تحت کی جانے والی فائرنگ میں ہفتہ کو ایک میجر سمیت ہندوستانی فوج کے چار جوان شہید ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Dec 2017, 10:19 AM