امریکہ میں ایک بار پھر ایک ہندوستانی نژاد طالب علم کا قتل، مسلسل اموات سے اٹھنے لگے ہیں سوالات

امریکہ میں یکے بعد دیگرے ہندوستانی طلباء کی ہو رہی اموات نے کئی سوالات کھڑے کرنے کے علاوہ امریکہ کی ہندوستانی برادری کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں ہندوستانی نژاد طلباء کی اموات کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب امریکہ کے شہر بوسٹن میں ایک ہندوستانی نژاد طالب علم کی پراسرار حالات میں موت ہو گئی ہے۔ بتا یا جا رہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کچھ غلط نہیں پایا گیا لیکن پھر بھی مختلف واقعات میں ہندوستانی نژاد طلباء کی مسلسل اموات سے کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

بوسٹن میں فوت والے ہندوستانی طالب علم کا نام ابھیجیت پاروچورو ہے اور اس کی عمر 20 سال بتائی جا رہی ہے۔ ابھیجیت کے والدین کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے اور وہ امریکہ کے کنیکٹیکٹ میں رہتے ہیں۔ وہ امریکی اور ہندوستانی سفارت خانے کے اہلکاروں سے رابطے میں ہیں۔ پاروچورو کی آخری رسومات ان کے آبائی شہر تینالی میں ادا کی گئی ہیں۔ امریکہ میں کام کنے والی این جی او ’ٹیم ایڈ’ نے پاروچورو کی میت کو ہندوستان لانے میں مدد کی۔


2024 کے آغاز سے اب تک مختلف وجوہات کی بنا پر امریکہ میں ہندوستانی نژاد نصف درجن سے زائد طلباء کی موت ہو چکی ہے۔ ایسے کئی واقعات ہیں جن میں ہندوستانی طلبہ کو نشانہ بنایا گیا اور ان پر حملہ کیا گیا۔ امریکہ میں رہنے والی ہندوستانی کمیونٹی ہندوستانی نژاد طلباء پر بڑھتے ہوئے حملوں سے پریشان ہے۔

ہندوستانی نژاد طلبہ پر حملے

  • مارچ میں 34 سالہ ہندوستانی کلاسیکل ڈانسر امرناتھ گھوش کو میسوری کے سینٹ لوئس میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ وہ واشنگٹن یونیورسٹی کے طالب علم تھے اوربنگال کے رہنے والے تھے۔ ان کو کئی گولیاں ماری گئیں تھیں۔

  • امریکہ کے انڈیانا کے ویسٹ لافائیٹ میں واقع پرڈیو یونیورسٹی کے 23 سالہ ہندوستانی نژاد کے امریکی طالب علم سمیر کامتھ کی 5 فروری کو موت ہو گئی تھی۔

  • ہندوستانی نژاد آئی ٹی پروفیشنل 41 سالہ وویک تنیجا پر 2 فروری کو واشنگٹن میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر حملہ کیا گیا جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے تھے ۔

  • شکاگو میں ہندوستانی نژاد طالب علم سید مظاہر علی پر لٹیروں نے حملہ کردیا تھا۔

  • ہندوستانی طالب علم وویک سینی (25) ریاست جارجیا کے شہر لیتھونیا میں ایک منشیات کے عادی شخص نے جان لیوا حملہ کیا۔

  • جنوری میں اوہائیو اسٹیٹ کے لنڈنر اسکول آف بزنس میں ایک طالب علم شریش ریڈی بینیگر (19) کو مردہ پایا گیا۔

  • انڈیانا کی پرڈیو یونیورسٹی میں ایک طالب علم نیل اچاریہ 28 جنوری کو لاپتہ ہوگیا جس کے چند دن بعد اس کی لاش ملی۔

  • امریکہ کے الینوئیس یونیورسٹی کے اربنا شمپین میں اکل بی دھون (18) کو گزشتہ ماہ ہائی پوتھرمیا کی علامات کے ساتھ مردہ پایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔