ٹوئٹر پر راہل، کیجریوال، وراٹ، شاہ رخ، سلمان سب کے بلیو ٹِک ہٹا دیے گئے، قیمت ادا نہ کرنے پر کارروائی!

ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں ٹوئٹر لیگیسی بلیو چیک مارک ہٹا دیں گے اور اگر آپ کو بلیو ٹک چاہئے تو اس کے لئے قیمت ادا کرنی ہوگی

<div class="paragraphs"><p>تصویر اسکرین شاٹ</p></div>

تصویر اسکرین شاٹ

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے اپنے اعلان کے مطابق لیگیسی ویریفائیڈ کھاتوں سے بلیو ٹک ہٹا دیے ہیں۔ اس کا اثر ملک کی متعدد معروف ہستیوں پر پڑا ہے۔ ٹوئٹر پر مشاہدہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، یوپی کے وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، کرکٹر وراٹ کوہلی اور فلم اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان تک کے بلیو ٹک ہٹا دیے گئے ہیں۔

ٹوئٹر کے نئے اصولوں کے مطابق اب ان کا پلیٹ فارم صرف ان لوگوں کو ہی بلیو ٹک فراہم کرے گا جو اس کی قیمت ادا کریں گے۔ کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اس کا اعلان کئی مہینے پہلے ہی کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں کھاتوں سے بلیو ٹک ہٹا دیا جائے گا، جنہوں نے پیڈ سبسکرپشن نہیں لیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا تھا کہ اگر بلیو ٹک چاہئے تو اس کے لئے ماہانہ فیس ادا کرنی ہوگی۔


ٹوئٹر کی جانب سے 31 مارچ کو اعلان کیا گیا تھا کہ آنے والے دنوں میں ان کی کمپنی لیگیسی ویریفائیڈ کھاتوں سے بلیو ٹک ہٹا دے گی لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر ایسا نہیں ہو سکا۔ بعد میں ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 20 اپریل سے ٹوئٹر پر لیگیسی ویریفائیڈ کھاتوں سے بلیو چیک مارک ہٹا دیے جائیں گے۔

خبر تحریر کیے جانے تک ہندوستان میں کسی بھی معروف ہستی نے اپنے بلیو ٹک ہٹنے کے حوالہ سے کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔ امریکی موسیقار ڈوجا کیٹ نے ضرور اپنا بلیو چیک مارک ہٹائے جانے پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’بلیو ٹک ہٹنے کا مطالب ہے کہ آپ ہارے ہوئے ہیں اور آپ معروف شخصیات سے تصدیق کرانے کے لیے بےتاب ہیں!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔