دیوالی تہوار کے موقع پر ایودھیا میں دیپ اتسو، 18 لاکھ چراغ ہوں گے روشن، وزیر اعظم مودی کریں گے جشن کا افتتاح

ایودھیا میں آج ہونے والے دیپ اتسو میں تقریباً 18 لاکھ چراغ روش کئے جائیں گے۔ جشن کے دوران آتش بازی، لیزر شو اور رام لیلا بھی پیش کی جائے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندرمودی دیوالی کے موقع پر آج اتر پردیش کے ایودھیا میں منعقد چھٹے دیپ اتسو کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں شری رام کا علامتی راجیہ ابھیشیک بھی کریں گے۔ وزیر اعظم مودی اپنے اتر پردیش دورے کے سلسلے میں اتوار کو دن میں لکھنؤ تشریف لائیں گے۔ ہوائی اڈے پر کچھ وقت ٹھہرنے کے بعد وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ایودھیا کے لئے روانہ ہوں گے۔

ایودھیا میں آج ہونے والے دیپ اتسو میں تقریباً 18 لاکھ چراغ روش کئے جائیں گے۔ جشن کے دوران آتش بازی، لیزر شو اور رام لیلا بھی پیش کی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہے جب اس تقریب میں وزیر اعظم مودی شرکت کر رہے ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ رام کی پیڑی پر 15 لاکھ چراغ روشن کئے جائیں گے۔ جبکہ بقیہ چراغوں کو شہر کے اہم چوراہوں پر روشن کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کے دورے کے پروگرام کے مطابق وہ شام پونے چار بجے ایودھیا میں واقع ساکیت یونیورسٹی پہنچیں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی شام ساڑھے چار بجے شری رام جنم بھومی پہنچیں گے۔ اس مقام پر بننے والے شاندار رام مندر کی تعمیر کا مقامی جائزہ لینے سے پہلے وہ رام للا وراج مان کے درشن اور پوجن کریں گے۔


اس کے بعد وزیر اعظم مودی شام 5.15 بجے شری رام کتھا پارک جائیں گے، جہاں وہ بھگوان شری رام کی علامتی راجیہ ابھیشیک کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام 6.45 بجے سریو گیسٹ ہاؤس آئیں گے اور شام 6 بجے نئے سریو گھاٹ پہنچیں گے اور سریو ندی کی آرتی میں شرکت کریں گے۔ آرتی کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی رام کی پیڑی پہنچیں گے اور شام 6 بجے عظیم دیپ اتسو کی تقریبات کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام 7 بجے سے شام 7.15 بجے تک نیا گھاٹ پر جدید ترین ٹیکنالوجی 'گرین اینڈ ڈیجیٹل فائر ورکس' کے ساتھ منظم سبز آتش بازی کا مشاہدہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام 7.30 بجے ایودھیا ہوائی پٹی سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔