وزیر اعظم مودی کی والدہ ہیرابا کی 100ویں سالگرہ، پاؤں دھو کر آشیرواد لیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز گجرات کی راجدھانی گاندھی نگر میں اپنی والدہ ہیرابا (ہیرا بین مودی) کے پاؤں دھو کر ان کا آشیرواد لیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز گجرات کی راجدھانی گاندھی نگر میں اپنی والدہ ہیرابا (ہیرا بین مودی) کے پاؤں دھو کر ان کا آشیرواد لیا۔ وزیر اعظم مودی صبح کے وقت چھوٹے بھائی کے ساتھ رہ رہی ہیرابا کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر ان سے ملاقات کے لئے پہنچے۔ جہاں انہوں نے ہیرابا کے قدموں میں بیٹھ کر ان کے پاؤں دھویے اور ان کا آشیرواد بھی حاصل کیا۔

وہ تقریباً 30 منٹ تک ان کے ساتھ رہے اور ہیرابا کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی گجرات کے دو روزہ دورے پر جمعہ کی شام گاندھی نگر راج بھون پہنچے تھے۔ جہاں سے آج صبح گاندھی نگر میں اپنی ماں ہیرابا سے ملاقات کرنے پہنچے۔


وزیر اعظم اس کے بعد وہ پاوا گڑھ پہاڑی پر واقع کالیکا ماتا کے زیر تعمیر مندر کا دورہ کریں گے اور افتتاح کریں گے۔ ساتھ ہی دوپہر تقریباً 12.30 بجے وہ وڈودرا میں گجرات کے ’گورو ابھیان‘ میں حصہ لیں گے۔ اس دوران وزیر اعظم 21,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔