یومِ جمہوریہ کے مبارک موقع پر ملک کا ’اَن داتا‘ غمزدہ: اجے کمار للو

یو پی کانگریس صدر اجے کمار للو نے کہا کہ ’’پچھلے دو مہینوں میں 125 سے زیادہ کسانوں نے شہادت دی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ تینوں کالے زرعی قانون منسوخ کیے جائیں لیکن آمرانہ حکومت ان سنی کر رہی ہے۔‘‘

 اجے کمار للو، تصویر یو پی کانگریس
اجے کمار للو، تصویر یو پی کانگریس
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے زرعی قانون واپس لیے جانے کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ پورا ملک خوشی کے ساتھ یوم جمہوریہ منع رہا ہے لیکن ملک کا ان داتا کسان دکھی ہے۔ اجے کمار للو نے پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر پرچم بردار کے طور پر موجود سیوادل کے چیف آرگینائزر ڈاکٹر پرمود کمار پانڈے نے سیوادل کے روایتی پوشاک میں سینئر رہنماؤں کو قدم تال کراتے ہوئے پرچم کے مقام تک لاکر یوم جمہوریہ کی مبارکبا دی۔

تصویر یو پی کانگریس
تصویر یو پی کانگریس

اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر نے آج بہت ہی فخر کا دن ہے۔ لاتعداد معلوم نا معلوم شہدا کی قربانیوں کے بعد یہ ملک آزاد ہوا تھا اور اس کے بعد اس ملک میں آج ہی کے دن ہمارا آئین نافذ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دو مہینوں میں 125 سے زیادہ کسانوں نے شہادت دی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ تینوں کالے زرعی قانون منسوخ کیے جائیں لیکن آمرانہ حکومت ان سنی کر رہی ہے۔ آج نہ صرف کسان تحریک ہے بلکہ نوجوان، طلبہ، خواتین سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے۔

تصویر یو پی کانگریس
یومِ جمہوریہ کے مبارک موقع پر ملک کا ’اَن داتا‘ غمزدہ: اجے کمار للو
یومِ جمہوریہ کے مبارک موقع پر ملک کا ’اَن داتا‘ غمزدہ: اجے کمار للو

انہوں نے کہا کہ پچھلے 45 برسوں میں بے روزگاری اپنے چرم پر ہے۔ خواتین جرائم میں یوپی ٹاپ پر ہے۔ سبھی بھرتیاں بدعنوانی کی نذر ہوچکی ہیں۔ آئین نے ہمیں حکومت کی غلط پالیسیوں کی مخالفت کرنے کا حق دیا ہے لیکن آج بی جے پی کی حکومت استحصال کے دم پر ہر مخالفت کو کچلنے کا کام کررہی ہے۔ اس موقع پر پچھلے دنوں ریاست کی یوگی حکومت کی کارروائی میں جیل گئے لکھنؤ کے 48 کانگریس کارکنان کو پھول مالا پہناکر اور گمچھے سے نوازا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔