رکشا بندھن پر خواتین کو نوئیڈا ٹریفک پولیس کا تحفہ، مفت میں ہیلمیٹ ملے گا اور چالان بھی نہیں ہوگا

نوئیڈا ٹریفک پولیس آج رکشا بندھن کے موقع پر خواتین میں ٹریفک کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے الگ الگ چوراہوں پر مہم چلانے والی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی پولیس، فائل تصویر ویپن</p></div>

دہلی پولیس، فائل تصویر ویپن

user

قومی آوازبیورو

پورے ملک میں رکشا بندھن کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ اس تہوار کو خاص بنانے اور خواتین میں ٹریفک بیداری بڑھانے کے لیے نوئیڈا ٹریفک پولیس نے ایک انوکھی پہل کی ہے۔  اس کے تحت آج یعنی 19 اگست کو خواتین کا چالان نہیں کاٹنے اور پولیس ٹیم کی طرف سے انہیں ہیلمیٹ تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکم کے مطابق نوئیڈا ٹریفک پولیس پیر کو رکشا بندھن کے موقع پر خواتین میں ٹریفک کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے الگ الگ چوراہوں پر مہم چلائے گی۔ جس میں ٹریفک پولیس ایک بھائی کی طرح خواتین کے تحفظ کے لیے ہیلمیٹ کی تقسیم کرے گی۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کی طرف سے خواتین کا چالان بھی نہیں کاٹا جائے گا۔ چالان اس لیے نہیں کاٹا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے بھائیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے راکھی باندھ سکیں۔ واضح ہو کہ اس سے قبل اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی ریاست کی خواتین کو راکھی کا تحفہ دے چکے ہیں جس کے تحت خواتین اس دن یوپی کی روڈویز کی بسوں میں مفت بس کا سفر کر سکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔