اومیکرون کا اثر ’اسٹارٹ اَپ‘ کی تقرریوں پر نہیں پڑے گا

ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں اسٹارٹ اپ کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے روزگار میں اضافہ ہو رہا ہے، جیسے جیسے اسٹارٹ اپ کاروبار کو پھیلاتے ہیں، وہ روزگار کے متنوع مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔

اسٹارٹ اپ، تصویر آئی اے این ایس
اسٹارٹ اپ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اندور: ہندوستانی اسٹارٹ اپ 2022 میں بھی اپنی کمپنیوں میں نئی تقرریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس کا کووڈ-19 کی تیسری لہر سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ اسٹارٹ اپ بھی اپنی افرادی قوت میں اضافہ کر رہے ہیں کیونکہ صارفین وقت کے ساتھ ساتھ ہائی ٹیک مصنوعات کو تبدیل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں اسٹارٹ اپ کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے روزگار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ جیسے جیسے اسٹارٹ اپ اپنے کاروبار کو بڑھاتے اور پھیلاتے ہیں، وہ روزگار کے متنوع مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس بڑے پیمانے پر بھرتی کی بنیاد پر میک مائی ہاؤس ڈاٹ کام اس مالی سال میں مختلف کرداروں جیسے کہ آرکیٹیکچر، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، سیلز اور کاروباری افعال میں اپنی افرادی قوت کو بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔


اسٹارٹ اپ کے شریک بانی حسین جوہر نے بتایا "ہماری مضبوط کارکردگی اور مارکیٹ شیئر اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے صارفین اپنے گھروں کو ڈیزائن کرنے اور اسے بہتر بنانے کے عمل میں ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔ ہم مختلف شعبوں میں 200 سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرکے اپنے ملازمین کا تناسب 40 فیصد تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

ہندوستان کے پاس دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے۔ صنعتی فروغ اور اندرونی تجارت کے محکمے کے ذریعہ 3 جون 2021 تک ہندوستان میں تقریباً 50,000 اسٹارٹ اپ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس سال کے شروع میں حکومت کے ایک اندازے کے مطابق صرف 2020-21 کی مدت میں ان اسٹارٹ اپ کے ذریعہ 1.7 لاکھ ملازمتیں پیدا کی گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */