عمران نے اگر راہل کی حمایت کی ہوتی تو ’چوکیدار‘ نہ جانے کیا کیا کہہ رہے ہوتے: عمر

بیرون ممالک کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے یہ کہا کہ ’’ہندوستان میں اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ پاکستان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے سے پیچھے ہٹ سکتی ہے‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نریندر مودی کو دوسری بار وزیر اعظم بننے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں مملک کے درمیان تمام مسائل حل کیے جاسکیں۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا ایک انٹرویو میں یہ کہنا کہ اگر ہندوستان میں بی جے پی دوبارہ برسر اقتدار آتی ہے تو دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل حل ہونے کی زیادہ امیدیں ہیں، پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبد اللہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’مودی صاحب ملک کو بتا رہے ہیں کہ صرف پاکستان اور اس کے ہمدرد بی جے پی کی شکست چاہتے ہیں۔ لیکن عمران خان نے ابھی ان کے دوسری بار وزیر اعظم بننے کی حمایت کی ہے۔‘‘

عمر عبد اللہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ’’اگر عمران خان نے راہل گاندھی کے وزیر اعظم بننے کی حمایت کی ہوتی تو 'چوکیدار' راہل گاندھی اور کانگریس کے خلاف کیا کیا کہہ رہے ہوتے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کانگریس عام انتخابات جیت کرہندوستان میں حکومت بنائے گی تو انہیں (کانگریس) پاکستان کے ساتھ تنازعے حل کرنے میں دائیں بازو کی جماعت بی جے پی کا خوف رہتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ’’اگر ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی عام انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ دونوں ممالک کے مابین امن بات چیت کے لئے اچھا ہوگا‘‘۔

بیرون ممالک کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ’’ہندوستان میں اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ پاکستان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے سے پیچھے ہٹ سکتی ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔