این سی کانگریس اتحاد نے بی جے پی کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا: عمر عبداللہ

الیکشن کے نتائج ان تمام جماعتوں اور قوتوں کے لئے سبق آموز ہے جنہوں نے غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے جموں وکشمیر اور لداخ کے عوام کی مرضی کے بغیر ریاست کو تقسیم کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہاکہ کارگل انتخابات میں نیشنل کانفرنس  کانگریس اتحاد نے بی جے پی کو بری طرح سے پچھاڑ کے رکھ دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کے نتائج ان تمام جماعتوں اور قوتوں کے لئے سبق آموز ہے جنہوں نے غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے جموں وکشمیر اور لداخ کے عوام کی مرضی کے بغیر ریاست کو تقسیم کیا۔

عمر عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے کارگل ہل ڈیلوپمنٹ کونسل انتخابات میں تاریخی جیت رقم کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے مضبوط اتحاد نے بھارتیہ جنتاپارٹی کو شکست سے دو چار کیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ جیت زنسکار، کارگل اور دراس کے لوگوں کی ہے جنہوں نے فیصلہ کن طورپر نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کی تائید کی ، ہم تمام منتخب کونسلروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جو عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔


عمر عبداللہ نے کہاکہ ہم کانگریس پارٹی کی قیادت کا ان کی غیر متزلزل حمایت کے لئے بے حد مشکور ہیں۔این سی نائب صدر نے کہاکہ یہ بی جے پی لیڈروں کے لئے چشم کشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھی جمہوری طورپر منتخب حکومت کی عوام کی جائز خواہش کو تسلیم کیا جانا چاہئے کیونکہ جمہوریت کا تقاضہ ہے کہ عوام کی آواز سنی جائے اور ان کا احترام کیا جائے۔

ہم اس موقع پر اپنے مخلص پارٹی کارکنان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کی اور مشکل حالات میں ثابت قدم رہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرگل انتخابات میں لوگوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی کو مسترد کیا جس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ کیاچاہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔