’شاردا پیٹھ‘ کھولنے کے پاکستان کے اعلان پر عمر اور محبوبہ کا اظہار مسرت

عمر عبدللہ نے کہا کہ شارادا پیٹھ کھولنے کے خوش آئند اعلان کے بعد پاکستان کی طرف سے کرگل۔ اسکردو سڑک کھولنے کے اعلان کی بھی امید ہے تاکہ طرفین کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل سکیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے پاکستانی حکومت کی طرف سے پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں واقع پانچ ہزار سالہ قدیم مندر ’شاردا پیٹھ‘ کو کھولنے کے بارے میں گرین سگنل دینے کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ’لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملنے جلنے کی اجازت دینا اور مذہبی زائرین کے لئے سڑکیں کھولنا ہمیشہ ایسے خوش آئندہ اقدام ثابت ہوئے ہیں جن سے کشیدگی کم ہونے میں مدد ملی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ شارادا پیٹھ کھولنے کے خوش آئند اعلان کے بعد پاکستان کی طرف سے کرگل۔ اسکردو سڑک کھولنے کے اعلان کی بھی امید ہے تاکہ طرفین کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل سکیں۔

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شاردا پیٹھ کھولنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا 'زیادہ مدت نہیں ہوئی کہ میں نے وزیر اعظم کو لکھا تھا کہ سرحد پار واقع شاردا پیٹھ کو کشمیری پنڈتوں کے لئے کھولا جائے اس نوعیت کے اقدام، وہ بھی ایسے وقت جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بام عروج پر ہے، سے طرفین کے درمیان جاری تعطل ختم ہوسکتا ہے'۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی حکومت نے پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی نیلم وادی میں واقع پانچ ہزار سالہ قدیم مندر 'شاردا پیٹھ' کو کھولنے کا گرین سگنل دیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Mar 2019, 5:10 PM