عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی نے دیوالی کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارک باد

دیوالی کا یہ تہوار پانچ دنوں کا تہوار ہوتا ہے، یہ تہوار دھن تیرس سے شروع ہوتا ہے اور اس دن سونے، چاندی یا کسی اور دھات کے برتن خریدنے کو نیک شگون تصور کیا جاتا ہے۔

دیوالی کے موقع پر موم بتی جلا کر خوشی مناتے کشمیری بچے / تصویر ٹوئٹر @KhushnumaKashm1
دیوالی کے موقع پر موم بتی جلا کر خوشی مناتے کشمیری بچے / تصویر ٹوئٹر @KhushnumaKashm1
user

یو این آئی

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے روشنی کے اس تہوار کو لوگوں کی زندگیوں سے تاریکی دور کرنے کے لئے مددگار ثابت ہونے کے لئے دعا کی ہے۔

عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے: 'تمام لوگوں کو دیوالی کی مبارک باد۔ دعا گو ہوں کہ ان چراغوں کی روشنیوں سے آپ لوگوں کی زندگیاں بہتر صحت، خوشی اور خوشحالی کی نعمتوں سے روشن ہوجائیں'۔


پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں روشنی کے اس تہوار پر لوگوں کو مبارک باد پیش کیا ہے۔ بتادیں کہ دیوالی کا تہوار ہندو مذہب کا سب سے بڑا تہوار ہے جس کو اس مذہب سے وابستہ لوگ دنیا بھر میں انتہائی مذہبی جوش وخروش اور احترم و عقیدت سے مناتے ہیں۔

دیوالی کا یہ تہوار پانچ دنوں کا تہوار ہوتا ہے۔ یہ تہوار دھن تیرس سے شروع ہوتا ہے اور اس دن سونے، چاندی یا کسی اور دھات کے برتن خریدنے کو نیک شگون تصور کیا جاتا ہے۔ اس تہوار کے پس منظر میں کئی کہانیاں تاریخی اوراق کی زینت بنی ہوئی ہیں جن میں سے ایک معتبر کہانی یہ ہے کہ یہ تہوار بھگوان رام اور ماتا سیتا کی چودہ سالہ جلا وطنی کے بعد واپسی کے استقبال میں منایا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔