جو افسر کام نہیں کریگا اسے عہدے پر رہنے کا حق نہیں، ایم پی وزیر عارف عقیل کا بیان

مدھیہ پردیش کے وزیر عارف عقیل نے غریبوں کے مفاد میں کام کرنے کے سلسلے میں افسران کو ان کی ذمہ داری سمجھاتے ہوئے کہا ہے کہ جو افسر عوام کے مفاد میں کام نہیں کریں گے، انہیں عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے پسماندہ طبقے، اقلیتی بہبود اور بھنڈ کے انچارج وزیر عارف عقیل نے غریبوں کے مفاد میں کام کرنے کے سلسلے میں افسران کو ان کی ذمہ داری سمجھاتے ہوئے کہا ہے کہ جو افسر عوام کے مفاد میں کام نہیں کریں گے، انہیں عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔

مسٹر عقیل گز شتہ روز یہاں جے کسان قرض معافی اسکیم کے پروگرام میں بول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت غریبوں، مظلوموں کی حکومت ہے، غریبوں کے آنسو پوچھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جو افسرغریبوں کے مفاد میں کام نہیں کرے گا وہ کسی عہدے پر نہیں رہ سکتا ۔ اس موقع پر انتظامیہ امور کے وزیر ڈاکٹر گوبند سنگھ ، بھنڈ کے رکن اسمبلی سنجیو سنگھ سمیت پولس انتظامیہ کے افسران موجود تھے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر گوبند سنگھ نے کہا ریاست میں تقریبا 54 لاکھ کسانوں پر قرض وجب ہو چکا تھا۔ حکومت نے قرض معافی کے ذریعے 55 ہزار کروڑ روپئے رحت دینے کا کام کیا۔ ضلع میں 60 ہزار کسانوں نے قرض معاف کرنے کی درخواستیں دی تھیں ، ان پر کام کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا خزانہ خالی ہے، اس کے باوجود بھی کانگریس اپنے تمام وعدے پورا کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Mar 2019, 10:10 PM