اڈیشہ ٹرین حادثہ: راہل گاندھی نے ریلوے کے وزیر سے مانگا استعفیٰ، کہا- مودی حکومت ذمہ داری سے نہیں بھاگ سکتی

راہل گاندھی نے کہا کہ 270 سے زائد اموات کے بعد بھی کوئی جوابدہی نہیں ہے۔ مودی حکومت ایسے دردناک حادثے کی ذمہ داری لینے سے بھاگ نہیں سکتی۔ وزیراعظم کو فوری طور پر وزیر ریلوے کا استعفیٰ طلب کرنا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی</p></div>

راہل گاندھی

user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت اڈیشہ کے بالاسور میں ٹرین حادثے کی ذمہ داری سے نہیں بھاگ سکتی، اس لیے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کا استعفیٰ فوری طور پر لیا جانا چاہیے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ 270 سے زائد اموات کے بعد بھی کوئی جوابدہی نہیں ہے۔ مودی حکومت ایسے دردناک حادثے کی ذمہ داری لینے سے بھاگ نہیں سکتی۔ وزیراعظم کو فوری طور پر وزیر ریلوے کا استعفیٰ طلب کرنا چاہیے۔

اس دوران کانگریس کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے بالاسور میں ٹرین حادثہ کو مرکزی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے ہونے والی کوتاہی قرار دیتے ہوئے وزیر ریلوے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بالسور ٹرین حادثہ مرکزی حکومت کی مکمل نااہلی اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ حادثہ مودی حکومت کی ناکامی ہے اور اس کی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر ریلوے کا استعفیٰ ضروری ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت ضروری حفاظتی اور دیکھ بھال سے متعلق اقدامات میں ناکام رہی ہے۔ اس نے ٹریک اور سگنلز کے بارے میں موصول ہونے والی تمام وارننگ کو نظر انداز کیا ہے، جس میں گزشتہ 09 فروری کو ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کی تازہ ترین وارننگ کو شامل کیا گیا تھا جس میں سگنلنگ انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا گیا تھا۔ وزیرریلوے کی توجہ صرف بڑی بڑی تقریبات منعقد کرکے وزیراعظم کی تشہیر پر مرکوز ہے۔ وزیراعظم کو اس المناک حادثہ کا پورے ملک کو جواب دینا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔