اڈیشہ ٹرین حادثہ: 5 افراد حراست میں، بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن سیل، نہیں رکے گی کوئی ٹرین

ٹرین حادثے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے 5 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن پر موجود آلات اور ریکارڈ روم کو سیل کردیا ہے، اس لیے تحقیقات مکمل ہونے تک اسٹیشن سیل رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>اڈیشہ ٹرین حادثہ، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اڈیشہ ٹرین حادثہ، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سی بی آئی نے اتوار کو اڈیشہ کے بالاسور ضلع کے بہناگا میں ٹرین حادثے کے سلسلے میں پانچ لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پانچ افراد میں ایک افسر بھی شامل ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 2 جون کو ٹرین حادثے میں 288 لوگوں کی موت ہوئی تھی، جب کہ 90 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔

اس کے ساتھ ہی اس اندوہناک ٹرین حادثے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن کے آلات اور ریکارڈ روم کو سیل کر دیا ہے، اس لیے تحقیقات مکمل ہونے تک اسٹیشن سیل رہے گا۔ اس لئے اڈیشہ کے بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن پر ٹرینیں نہیں رکیں گی۔


ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او آدتیہ کمار چودھری نے کہا تھا کہ جب تک سی بی آئی ریلوے حکام کو گرین سگنل نہیں دیتی تب تک کوئی ٹرین اسٹیشن پر نہیں رکے گی۔ چودھری نے کہا تھا کہ سی بی آئی نے لانگ بُک، رِیلے پینل اور دیگر سامان ضبط کرنے کے بعد اسٹیشن کو سیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ "رِیلے کے انٹر لاکنگ پینلز کو سیل کر دیا گیا ہے، جس سے عملے کی سگنلنگ سسٹم تک رسائی محدود ہو گئی ہے۔ اگلی اطلاع تک کوئی مسافر یا مال گاڑی بہناگا بازار میں نہیں رکے گی۔" جب کہ روزانہ تقریباً 170 ٹرینیں بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن سے گزرتی ہیں۔ صرف مسافر ٹرینیں جیسے بھدرک-بالاسور میمو، ہاوڑہ بھدرک باگھاجتین فاسٹ پیسنجر اور کھڑگ پور کھردہ روڈ فاسٹ پیسنجر ایک منٹ کے لیے اسٹیشن پر رکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔