بالاسور ٹرین حادثہ: اڈیشہ پولیس نے لوگوں کو افواہوں سے بچنے کے لیے جاری کی ایڈوائزری

پولیس کی جانب سے اتوار کو ٹوئٹس کی ایک سیریز میں کہا گیا کہ جی آرپی، اڈیشہ کی طرف سے حادثے کی وجہ اور دیگر تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اڈیشہ پولیس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اڈیشہ پولیس، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بھونیشور: اڈیشہ پولیس نے کہا کہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ سوشل میڈیا آپریٹرز بالاسور میں ہوئے المناک ٹرین حادثے کو شرارتی انداز میں فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ پولیس کی جانب سے اتوار کو ٹوئٹس کی ایک سیریز میں کہا گیا کہ جی آرپی، اڈیشہ کی طرف سے حادثے کی وجہ اور دیگر تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں، پولیس نے کہا، "ہم تمام متعلقہ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی جھوٹی اور بدنیتی پر مبنی پوسٹس کو گردش کرنے سے باز رہیں۔ افواہیں پھیلا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ نے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 1175 مریض داخل ہیں جن میں سے 793 کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 382 مسافر مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ 288 مرنے والوں میں سے اب تک 200 سے زائد لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ برائے مہربانی دی گئی ویب سائٹ سے تصویر لیں اور اسے ہائی لائٹ کریں تاکہ رشتہ دار اور اہل خانہ ان کی شناخت کرسکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔