اوڈیشہ: جادو-ٹونا کے معاملے پر دو گروپوں میں زبردست جھڑپ، باپ-بیٹا سمیت 3 افراد کا قتل، کئی شدید زخمی
یہ واقعہ گنجام ضلع کے دھارا کوٹ بلاک کے بڑگڑ تھانہ علاقہ کے تحت کھالی پلّی گاؤں میں پیش آیا۔ تین سال پہلے جادو-ٹونا کے شبہ میں دیہی لوگوں نے گاؤں کے چار کنبوں پر پابندی لگا دی تھی.

علامتی تصویر
بھونیشور: اوڈیشہ میں جادو-ٹونا کے شبہ میں 3 لوگوں کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ گنجام ضلع کے دھارا کوٹ بلاک کے بڑگڑ تھانہ علاقہ کے تحت کھالی پلّی گاؤں میں ٹونا-ٹوٹکا کے شبہ میں دیہی لوگوں کے حملے میں باپ اور بیٹے کی موت ہو گئی، وہیں حملہ ہونے پر دونوں نے جوابی حملہ کیا جس میں ایک دیہی کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔
سنگین طور پر زخمی تینوں افراد کو دھارا کوٹ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کو دیکھتے ہوئے گاؤں میں پولیس دستہ کی دو پلٹن تعینات کر دی گئی ہے اور اب تک 12 لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق تین سال پہلے جادو-ٹونا کے شبہ میں دیہی لوگوں نے گاؤں کے چار کنبوں پر پابندی لگاتے ہوئے ان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ان کی پٹائی کر دی تھی۔ واقعہ کے سلسلے میں ایک اطلاع اول درج کی گئی تھی۔ حالانکہ دو کنبے خوف سے گاؤں چھوڑ کر باہر چلے گئے تھے۔
واقعہ کے چھ ماہ بعد دونوں کنبہ پولیس کی مدد سے دیہی لوگوں کو سمجھانے-بجھانے کے بعد گاؤں واپس آیا۔ اس کے بعد سے ہی دیہی لوگوں اور اس کنبہ کے درمیان جھگڑا لگا رہتا تھا، جس کا نتیجہ منگل کی رات کو دیکھنے کو ملا۔
'دینک جاگرن' کی خبر کے مطابق اتوار کو کھدال بیہرا گاؤں میں گالی-گلوج کو لے کر بحث شروع ہوئی۔ بحث کے دوران ان کے بیٹے رتناکر بیہرا نے اچانک دیہی لوگوں پر تلوار سے حملہ کر دیا جس میں چار دیہی لوگ سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔۔ شدید طور سے زخمی لوگوں کو بچا لیا گیا اور انہیں پاس کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جبکہ ایک شخص کی موت ہو گئی۔
پھر دیہی حملے میں باپ-بیٹے کی بھی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں زبردست کشیدگی کا ماحول ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے دو پلاٹون تعینات کر دی ہے۔ پولیس کے سینئر افسر حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ پولیس نے 12 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ تاجھ کی جا رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔